21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ ائمہ
مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 اپریل 2021 ء بروزجمعہ کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون، لانڈھی کابینہ میں مدنی حلقے و سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جہاں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری
مدنی نے نگران شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی،کراچی ریجن کے ذمہ دارحافظ محمد وقار مدنی ، لانڈھی کابینہ میں ناظم اعلی نعمان مدنی عطاری
و عبدالمتین عطاری کے ہمراہ جامع مسجد نور
مصطفی مسجد کچھی کالونی میں ائمہ کرام کے درمیان بیان فرمایا۔
رکن شوری نے تربیت فرماتے ہوئے ماہ رمضان میں مساجد کو آباد کرنے ،مسجد میں آنےوالوں کو مستقل نمازی بنانے ، فرائض کی ادائیگی
کے ساتھ ساتھ راہ خدا میں خرچ کرنے اور اپنی زکوۃو عطیات دعوت اسلامی کو جمع
کروانےکی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے عطیات پیش کئے۔(رپورٹ: محمدعابد
عطاری مدنی)