18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF
کے تحت کے ایم سی گرین زون نزد جیل چورنگی کراچی میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوری ٰ مولانا حاجی
عبدالحبیب عطاری نے ایم
پی اے عامر صدیقی و ممبر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان زاہد منصوری کے ہمراہ پودا لگایا۔
اس موقع پر رکن شوریٰ نے وہاں موجود شخصیات کو دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں جاری دینی و
فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس
پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد زکی عطاری شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوت اسلامی ضلع شرقی کراچی،کانٹینٹ:رمضا ن رضا عطاری)