گزشتہ دنوں خیبر پختون خواہ سے آئے ہوئے ٹیچرز اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے 7 دن پر مشتمل’’ فیضانِ نماز کورس‘‘ میں شرکت کی جس میں انہیں نماز کے چند ضروری مسائل بتائے گئے۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)