27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 23 اگست 2023ء بروز بدھ ائمہ مساجد انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے تحت آن لائن احکامِ امامت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے خلیجی ممالک کے ائمہ مساجد کے درمیان امامت
کے شرعی اور اہم مسائل کے متعلق رہنمائی کی نیز امامت
کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے اور شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سے
ذہن سازی کی۔
اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ نے کورس میں شامل عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )