ائمہ  مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 نومبر 2022ء بروز پیر سرگودھا ڈویژن میں قائم جامعۃُالمدینہ بوائز خوشاب میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ مولاناعقیل عطاری مدنی نے ’’ علمِ دین اور امامت ‘‘کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے جامعۃُالمدینہ کے طلبہ کرام و ذمہ داران کو خوش دلی سے علم دین حاصل کرنے اور امامت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)