شعبہ ائمہ
مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 اپریل2021
ء بروز ہفتہ کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون، فیضان مدینہ کابینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سنتوں
بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ نگران پاکستان، ریجن ذمہ دار ، ناظم اعلی ائمہ
مساجد ، ائمہ کرام اور نگران کابینہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن شوری
حاجی عقیل مدنی و نگران مجلس مولانا فیضان مدنی نے نگران کابینہ بن قاسم ‘‘شفیق عطاری اور اس کابینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے ناظم اعلی’’ثناء
اللہ عطاری‘‘کے ہمراہ جامع مسجد عثمانیہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ائمہ کرام کے درمیان بیان
کا سلسلہ فرمایا ۔
بعد نماز ِعصر جامع مسجد فیضانِ بخاری کراچی میں
بیان کا سلسلہ ہوابیان کے بعدایک شخصیت کے
گھرافطار اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد پھر ایک شخصیت کے
گھر پر ملاقات اور مدنی حلقہ لگایا گیا۔