رحیم یار خان میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ
صادق آباد میں احکام مسجد کورس
شعبہ آئمہ مساجد دعوت اسلامی کے
تحت27مئی2024ءبروز پیر کو بعد نماز عشاء پنجاب کے شہر صادق آباد ضلع رحیم یار خان
میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ صادق آباد میں احکام مسجد کورس کا تربیتی سیشن ہوا
جس میں شعبہ امام مساجد کے ڈسٹرکٹ ذمہ
داران اور امام صاحبان سمیت مقامی ذمہ داران نے شرکت کی ۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نے وقف،چندہ،مسجد انتظامیہ کے افراد کی تربیت، مساجد میں
ہونے والے مختلف ایونٹس کے انتظامات بالخصوص
مسجد کی صفائی ستھرائی کا اہتمام کروانے اور آداب مسجد پر عمل کرنے کیلئے اہم امور پر تربیت فرمائی جس پرشرکائے کورس نے عمل
کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد
عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد
عطاری)