عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں خود کفالت ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں نگران ِشعبہ
ائمہ مساجد پاکستان ،خودکفالت پاکستان ذمہ دار سمیت ریجن ذمہ داران ائمہ مساجد خود کفالت نے شرکت کی۔اس موقع پر
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں نگرانِ ائمہ مساجد
پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی
کےہمراہ شعبہ ائمہ مساجد کےپاکستان سطح کے خود کفالت ذمہ دار محمد نوید عطاری
ا ورپاکستان کے 6 ریجن کے خود کفالت ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
رکن ِشوریٰ نے ریجن ذمہ داران کو مساجد کی خود کفالت پر فوکس کرنے اور ان کی ماہانہ
آمدن و ذرائع آمدن کاباقاعدہ الگ الگ مسجد
کےاعتبار سے کارکردگی بنانے کے بارے میں گفتگو کی ساتھ ہی ائمہ کرام اورمساجد ذمہ داران کے ذریعے گھریلو صدقہ بکس و عطیات بکس لگوانے کے کام کو
مزید فعال و مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔
دسمبر2021ء تک ملک بھر میں دعوت اسلامی کےتحت
قائم مساجد کو 100فیصد خودکفیل کرنے پر مشاورت ہوئی نیز رکن شوریٰ نے خودکفالت کے نظام کو بہتر سےبہتر بنانے اور
تربیت کے اصلاحی مدنی پھول بیان کئے۔(رپوٹ:
محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)