دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 1 اکتوبر 2020 ء کو مدنی ریجن کے ساتھ عالمی مشاورت شعبہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبہ مدنی انعامات کے حوالے سے مدنی ریجن کی ملک سطح کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔   کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی فرمائی اور نئے نکات کے بارے میں آگاہ کیا نیز مدنی انعامات کے شعبے کی کارکردگی کے حوالے سے اپڈیٹ کیا اور اسلامی بہنوں کو مزید بہتر طریقے سے مدنی کام کرنے پر ذہن سازی فرمائی جس پر اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن  کا 2اکتوبر 2020 ء کو موریشس کی ملک نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک شعبہ مشاورت کو مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

56 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

91 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

143 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

278 اسلامی بہنوں نےروزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

111 اسلامی بہنوں نےروزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

171 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔

اسی سلسلےمیں یورپین یونین ریجن ( اٹلی، اسپین، ڈنمارک، بیلجیم، فرانس، سویڈن، جرمنی، ہالینڈ، آسڑیا، ناروے) کی تقریباً 4ہزار13 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 12 اکتوبر 2020ء سے  برمنگھم ریجن کے علاقےنارتھ برمنگھم (North Birmingham) میں ”کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا آغاز ہو رہا ہے جس کی مدت 2دن اور دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔

اس آن لائن کورس کے ایڈمیشن کے لئے اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتےہیں:


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 08 اکتوبر 2020ء سے  برمنگھم ریجن کی بلیک کنٹری (Black Country)کابینہ میں ”کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا آغاز ہو رہا ہے جس کی مدت 3 دن اور دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔

اس آن لائن کورس کے ایڈمیشن کے لئے اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتےہیں:

birminghamregion26@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام07 اکتوبر 2020ء سے برمنگھم ریجن کے علاقے والسال( Walsall)میں” کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا آغاز ہو رہا ہے جس کی مدت 3 دن اور دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔

اس آن لائن کورس کے ایڈمیشن کے لئے اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتےہیں:

birminghamregion26@gmail.com


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ ریجن کی کم بیش243 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے  زیرِ اہتمام ماہ ستمبر 2020ء میں یوکے مانچسٹر ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر مدنی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ درجِ ذیل ہے:

پورے ریجن میں درجات کی تعداد:44

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 266

مدرسات کی تعداد: 42

گھر میں لگنے والے مدارس کی تعداد: 8

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10

بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی تعداد: 6

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 42

اسکائپ مدرسہ کی مدرسات کی تعداد: 6

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد: 67

ہفتہ وار فکر مدینہ والی طالبات کی تعداد:63

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد:44

ماہ ستمبر 2020ء میں 52 طالبات نے مدنی قاعدہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام03 اکتوبر 2020ء برمنگھم ریجن مشاورت(مجلس نیک اعمال ) اسلامی بہن نے اپنی ماتحت کابینہ مشاورت سے مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا نیززیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔ نیک اعمال اجتماع کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی اور نیک اعمال کے شعبے میں تنظیمی طور پر ہونے والی اصطلاحات کی تبدیلیوں کی بھی وضاحت کی ۔


دعوت اسلامى کے تحت  4 اکتوبر 2020ء کو یوکے بریڈفورڈ ( Bradford) میں ریجن مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 8 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لیے سب اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول بنانے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیزتربیتی اجتماع کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام03 اکتوبر 2020ء کولندن ریجن مشاورت(مجلس نیک اعمال ) اسلامی بہن نے اپنی ماتحت کابینہ مشاورت سے مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا نیززیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔ نیک اعمال اجتماع کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی اور نیک اعمال کے شعبہ کے نئے مدنی پھولوں سے آگاہ کیا۔