دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم( North Birmingham )میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی نگران سمیت کم وبیش 20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ربیع النور کے اہم نکات پیش کئے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکےبرمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم( North Birmingham) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 4 اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہل (Govanhill) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 6 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 17اکتوبر 2020ء کو یوکے  لندن کے شہر ریڈنگ(Reading) میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز نیک اعمال کرنے کا آسان طریقہ سمجھاتے ہوئے اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام اکتوبر 2020ء میں بریڈ فورڈ  (Bradford)ریجن میں”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کے 4 درجے مکمل ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 3 درجوں میں ایڈمیشن جاری ہے۔

اسی طرح ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کا 1 درجہ مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کے تحت شخصيات خواتین کے لئے بھی ہوا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئےجنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام  21 اکتوبر 2020ء سے برمنگھم ریجن بلیک کنٹری کابینہ کے شہر والسال (Walsall) میں 26 دن پر مشتمل ” مدنی قاعدہ کورس“ شروع ہو رہا ہے۔

داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سالانہ عرس اعلیٰ حضرت کا سلسلہ ہوا جس میںSOP,sپر عمل کرتے ہوئے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ”سیرت اعلیٰ حضرت“ پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے کردار کو اپنانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس بنگلہ دیش کےراج شاہی اور کومیلا زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضا ن کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران سے 2020ء کی اب تک کی کارکردگی پر بھی کلام کیااور ان اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو مخیر حضرات سے مل کر مساجد، مدارس اور مدنی مراکز کی جگہوں کی خریداری کے حوالے سے ترغیب دلانے کا بھی ذہن دیا۔ 


اسلامی  بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار و رکنِ عالمی مجلس نے عمان کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سے مزید تربیت کی گئی نیز مدنی کاموں میں مزید بہتری اور اضافے کے لیے ترغیب بھی دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس کی نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے مدنی پھول سمجھا ئے ۔رسالہ کارکردگی بڑھانے کے بارے میں کلام ہوا اور ماہ ربیع الاول میں گھر گھر میں جھنڈے لگوانے اور چراغاں کرنے  کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 اکتوبر  2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا شعبۂ تعلیم و مجلسِ رابطہ ذمہ دار عالمی سطح اور اسپیشل مجلسِ رابطہ کی اسلامی بہن سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ محافلِ نعت کروانے اور کورس میں اسٹوڈنٹس کو شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 14 اکتوبر2020ء کو  نیوزی لینڈشعبہ نگران اسلامی بہن سے مکتبۃ المدینہ کے شعبے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ مزید اس کو کس طرح بہتر بنا یا جا سکتا ہے مشورہ ہوا ،ربیع الاول میں خوب تقسیمِ رسائل کا ذہن دیا گیا۔