ہالینڈکے شہر
روتردم اور دین ہیگ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین ریجن کے ملک ہالینڈ( Holland )کے شہر روتردم (Rotterdam)اور دین ہیگ (Deen Hague)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے ٹیلی تھون کی کارکردگی
کا جائزہ لیا اور حوصلہ فزائی کرتے ہوئے مزید ڈونیشن کے لئے اپنی کوشش جاری رکھنے
کی ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں کی کارکردگی کاجذبہ اور بہتری کے لئے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی تربیت کی۔
جوہانسبرگ کے علاقے بروما میں ایصالِ ثواب کے لئے محفل
نعت کا انعقاد، مفتی عبد النبی حمیدی صاحب نے بیان فرمایا
ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ (Johannesburg)کے علاقے بروما میں قائم جامع مسجد فیضان زم زم میں ایک اسلامی
بھائی شیخ عبد الوہاب قادری چشتی کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں مرحومہ کے عزیز و اقارب اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
محفل نعت میں مبلغ دعوت اسلامی مفتی عبد النبی حمیدی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے برائی سے بچنے اور دین اسلام کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔
عرب شریف ضیائی
کابینہ کے ڈویژن کرم مرشدمیں بذریعہ اسکائپ
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام عرب شریف ضیائی کابینہ کے ڈویژن کرم مرشدمیں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے
میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
Meeting of Manchester Region Nigran with all Nigran of English Ijtema
Few days back, Manchester region nigran islamic sister
held a meeting online with all Nigran Islamic sisters of English Ijtema of
Manchester region. Madani pearls were given regarding using time wisely.
Discussions took place on how to increase madani activities and questions were
answered.
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 10
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” امام مالک کا عشق رسول“ کے موضوع پر ڈینش زبان
میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دینے اور ٹیلی تھون
میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی نیز
مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ سننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں بیلجیم (Belgium )میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیاوی
فوائد“ کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیا ن کیا
اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے
کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے، مسکرانا ہمارے پیارے آقاﷺ کی سنت مبارکہ ہے، مسکراہٹ بہت
سے مسائل حل کر دیتی ہےنیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
کےایڈنبرا میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یوکے
اسکاٹ لینڈ کےایڈنبرا( Edinburgh ) میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے سے متعلق دینی
و دنیاوی فوائد بتائے ۔ مزید اسلامی بہنوں نے کورس کے متعلق اپنے تاثرات بھی دئیے
اور ہفتہ وار اجتماع ،نیز آئندہ ہونے والے کورسز میں شرکت کرنے کی نیتوں کا اظہار
بھی کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر مانچسٹر(Manchester)میں 3 مقامات پر محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن
میں تقریباً 77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”حضور ﷺ کی ولادتِ
مبارکہ، بچپن شریف اور عشق رسول“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں میں مدد کیلئے ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا نیز"سیرتِ مصطفی" کتاب پڑھنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے
انگلش اجتماعات کی نگران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور وقت کی اہمیت پر مدنی
پھول دیئے نیزمدنی کام بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے ڈویژن
برنلے( Burnley)میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” سستی کے نقصانات“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو سستی دور کرنے ، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف
ضيائی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے
اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور باقاعدگی
سے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں ناروے (Norway) کے شہراوسلو( Oslo) میں بذریعہ
اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریباً 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز
مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔تربیت کے بعد اجتماع میں
شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں اور اچھے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔
Dawateislami