اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام یوکےساؤتھ برمنگھم( South
Birmingham )میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسل وکفن کا طریقہ ،
مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے تربیتی اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی اور ذہن
دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تا کہ ضرورت کے وقت شرعی
اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام یوکے کے شہر اسٹوک ( Stoke)میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریف کرتے
ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے
اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
گزشتہ ہفتے یوکے
مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے
مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ،
وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington,
Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 831 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے راہِ خدا میں مال خرچ
کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے،زیادہ سے زیادہ
نیکی کی دعوت دینے اور رسالہ تقسیم کرنے کا ذہن دیا ۔
ہالینڈکے شہر
روتردم اور دین ہیگ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین ریجن کے ملک ہالینڈ( Holland )کے شہر روتردم (Rotterdam)اور دین ہیگ (Deen Hague)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے ٹیلی تھون کی کارکردگی
کا جائزہ لیا اور حوصلہ فزائی کرتے ہوئے مزید ڈونیشن کے لئے اپنی کوشش جاری رکھنے
کی ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں کی کارکردگی کاجذبہ اور بہتری کے لئے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی تربیت کی۔
جوہانسبرگ کے علاقے بروما میں ایصالِ ثواب کے لئے محفل
نعت کا انعقاد، مفتی عبد النبی حمیدی صاحب نے بیان فرمایا
ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ (Johannesburg)کے علاقے بروما میں قائم جامع مسجد فیضان زم زم میں ایک اسلامی
بھائی شیخ عبد الوہاب قادری چشتی کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں مرحومہ کے عزیز و اقارب اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
محفل نعت میں مبلغ دعوت اسلامی مفتی عبد النبی حمیدی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے برائی سے بچنے اور دین اسلام کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔
عرب شریف ضیائی
کابینہ کے ڈویژن کرم مرشدمیں بذریعہ اسکائپ
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام عرب شریف ضیائی کابینہ کے ڈویژن کرم مرشدمیں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے
میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
Meeting of Manchester Region Nigran with all Nigran of English Ijtema
Few days back, Manchester region nigran islamic sister
held a meeting online with all Nigran Islamic sisters of English Ijtema of
Manchester region. Madani pearls were given regarding using time wisely.
Discussions took place on how to increase madani activities and questions were
answered.
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 10
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” امام مالک کا عشق رسول“ کے موضوع پر ڈینش زبان
میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دینے اور ٹیلی تھون
میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی نیز
مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ سننے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں بیلجیم (Belgium )میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیاوی
فوائد“ کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیا ن کیا
اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے
کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے، مسکرانا ہمارے پیارے آقاﷺ کی سنت مبارکہ ہے، مسکراہٹ بہت
سے مسائل حل کر دیتی ہےنیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
کےایڈنبرا میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یوکے
اسکاٹ لینڈ کےایڈنبرا( Edinburgh ) میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے سے متعلق دینی
و دنیاوی فوائد بتائے ۔ مزید اسلامی بہنوں نے کورس کے متعلق اپنے تاثرات بھی دئیے
اور ہفتہ وار اجتماع ،نیز آئندہ ہونے والے کورسز میں شرکت کرنے کی نیتوں کا اظہار
بھی کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر مانچسٹر(Manchester)میں 3 مقامات پر محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن
میں تقریباً 77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”حضور ﷺ کی ولادتِ
مبارکہ، بچپن شریف اور عشق رسول“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں میں مدد کیلئے ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا نیز"سیرتِ مصطفی" کتاب پڑھنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے
انگلش اجتماعات کی نگران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور وقت کی اہمیت پر مدنی
پھول دیئے نیزمدنی کام بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔
Dawateislami