دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپی یونین بیلجیم میں اجتماع  غوثیہ بسلسلہ گیارویں شریف کا انعقاد ہوا جس میں بیلجیم کے مختلف شہروں سے بذریہ اسکائپ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع غوثیہ بسلسلہ گیارویں شریف میں مبلغ دعوت اسلامی EUریجن ذمہ دار مجلس مالیات حاجی علی قریشی عطاری نے غوث پاک علیہ رحمہ کا علمی مقام کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو علم دین سیکھنے،علم پر عمل کرنے اور لوگوں کو اس کی دعوت دینے کا ذہن دیتے ہوئے فکر آخرت کا ذہن دیا جبکہ دنیا ومافیہا سے بے رغبتی کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔( نگران کابینہ بیلجیئم محمد علی عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کے ان ممالک کی پہلی بڑی سطح کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ  ہوا جس میں عرب شریف اور عمان ملک نگران ، بحرین اور قطر کابینہ نگران اور کویت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول پیش کئے گئے ۔

مبلغہ، معلمہ تیار کرنے کیلئے ڈویژن سطح پر ہر ہفتے مدنی حلقہ لگانے کی ترغیب دلائی ، ہفتہ وار ر سالہ تعداد میں اضافے پر حوصلہ افزائی کی گئی مزید پوچھے گئے سوالات کے جوابات پیش کئے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں تین دن کے کورس ’’جنت اور دوزخ کیا ہیں ؟ ‘‘ کا بذریعہ نیٹ انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں جنت اور دوزخ کے بارے میں معلومات دی گئیں نیز نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور آخر میں شرکا اسلامی بہنوں نے آئندہ بھی کورسز میں شرکت کرنےکی نتیں پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داران عالمی و بیرونِ ملک سطح کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ کیا جس میں جامعات المدینہ کی طالبات سے زیادہ سے زیادہ مضامین لکھوانے پر ، تفسیر کلاسز بڑھ رہی ہیں اس سے متعلق مزید پلاننگ پر بات چیت ہوئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے سوڈان کی دو اسلامی بہنوں سے بذریعہ اسکائپ گفتگو کی جس میں کورس کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تجوید درست کرنے پر فولو اپ لیا گیا اور مدنی کاموں کی تحریک سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن کویت ڈویژن سالمییان کی ڈویژن نگران  اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں

مدنی پھول برائے دعائے حاجات اجتماع سمجھائے گئے۔

Under majlis e kafan dafan for Islamic sisters in North Birmingham a kafan dafan tarbiyati ijtima was held via Skype on Monday 30th November 2020, which approximately 40 sisters took part.

A Key Speaker of dawateislami did a bayan on the time of death, method of bathing and shrouding the deceased. Also ruling of Mustamal pani (used water) and israaf (wastage). The key speaker motivated the Islamic sisters to train for bathing and shrouding the deceased so they are able to when needed according to sunnah.


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  بریڈفورڈ( Bradford ) میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات میں ” مدنی کام کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی کاموں کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور انفرادی کوشش کے ذریعے دیگر اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 30 نومبر 2020 ءکو یوکے اسکاٹ لینڈ( Scotland ) ریجن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور ہر مہینے اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 30 نومبر 2020ء کو یوکے کے علاقے بلیکبرن( Blackburn)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور یومِ قفل مدینہ منانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے بلیک کنٹری( Black Country ) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔تربیت کے بعد اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں اور اچھے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 29 نومبر 2020ء کو یوکے  ڈویژن کوونٹری( Coventry )میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔