Under the supervision of
‘Majlis shrouding and burial’ (Islamic sister),
‘Shrouding and burial Tarbiyyati Ijtima’ was conducted in Leicester (UK)
via
Skype. 15 Islamic sisters had the privilege of attending the ‘Tarbiyyati spiritual
gatherings’. The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring
Bayans and taught the attendees (Islamic sisters)
the method of giving Ghusl to the deceased [Islamic sister],
and shrouding the deceased Islamic sister]. Moreover, the Nigran Islamic
sisters explained the rulings about using ‘Mustamal water’ and explained points
about Israf [waste]. After Tarbiyyah,
Islamic sisters made intentions to appear in the test of ‘Shrouding and burial
activity’ and gave good feedback too.
Under the supervision of
Dawat-e-Islami, Mahfil-e-Naat gatherings were held at 99 locations in West Yorkshire
Kabina and South Yorkshire (UK). 2613 Islamic
sisters had the privilege of attending the spiritual Mahfil-e-Naat gatherings.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayans,
provided the attendees (Islamic sisters)
with information about Madani activities and gave them the mindset of keeping
associated with Madani environment of Dawateislami. Moreover they motivated
them to take part in the Madani activities of Dawateislami.
Under the supervision of
Dawat-e-Islami, an online Madani Halqa was conducted in Leeds (UK)
via
Skype. 20 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Madani
Halqa. The female preacher of Dawateislami on the topic ‘Nay’k Am’aal’ and gave
the attendees (Islamic sisters) the mind-set of the
practicing of Nay’k Am’aal’. Moreover, she encouraged them to pay attention to
the Madani Tahreek of Madani activities and motivated them to carry out more
and more righteous deeds.
Under the supervision of
Dawat-e-Islami, an online Madani Halqa was conducted in Newcastle
(UK) via
Skype. 10 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Madani
Halqa. The female preacher of Dawateislami explained points about ‘Nay’k Amaal’
and Fiqa
[Islamic Jurisprudence], motivated the attendees (Islamic
sisters)
to follow them and increase their good deeds, and encouraged them to associate
their family members with the Madani environment of Dawateislami.
برطانیہ میں کرونا کے دوسری لہر پر دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی کام جاری ہے
کرونا وائرس نے ایک بھر دنیا کے مختلف ممالک کو
اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے
دوسری بار دنیا کے مختلف ممالک میں قومی سطح پر لاک ڈاؤن لگایا دیا گیا ہے۔اس لاک
ڈاؤن کی وجہ سے روز کمانے والے اور ضرورت
مند حضرات پریشانی میں مبتلاہے۔
دعوت اسلامی ویلفیئر برطانیہ ایک بار پھر کرونا کی
اس دوسری لہر میں خدمت انسانیت اور ہمددردی کرتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے
لئے فرنٹ لائن پر موجود ہے۔ برمنگھم یوکے اور اس کے اطراف میں مفت کھانے کی فراہمی
جاری ہے۔
ہماری ٹیم کے
ساتھ تعاون کرنے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں:
07988883662
گزشتہ ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 2 تا 8 ربیع ُالاٰخر 1442ھ تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے
مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
278اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
403اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
516اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار102 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
812 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ
پڑھے۔
521 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار596 ،
لندن ریجن سے 2ہزار313، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار116، برمنگھم ریجن سے 5ہزار516،
آئرلینڈ سے 97 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 321
اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا14ہزار959اسلامی بہنوں نے رسالہ ” فیضانِ غوثِ اعظم“ پڑھنے یا
سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ایسٹ
مڈلینڈ(East Midlands) کابینہ کی جملہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 68 ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز ہدف بنا کر کام کرنے کا ذہن دیا،انگلش میں مدنی کام بڑھانے اور
مبلغات ومعلمات بنانے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں لندن( London)ریجن كی سلاؤ لندن(Slough London) کابینہ میں ہونے والے 26 روزہ ”مدنی قاعدہ
کورس“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو درست
تجويد كے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنا سکھایا گیا۔ کورس کے اختتام پر امتحانات کا سلسلہ
جاری ہے۔
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو(Scotland
Glasgow) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”علمِ دین سیکھنے کی فضیلت“
کے موضوع پر بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،
اجتماعات میں شرکت کے ذریعے علم دین حاصل کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر مانچسٹر( Manchester)میں 4
مقامات پر محافلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 63 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”حضور ﷺ کی سیرتِ
مبارکہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی
بہنوں کو "سیرتِ مصطفی" کتاب پڑھنے، سنتوں پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب
دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر( Manchester) ریجن میں نیٹ کے
ذریعے شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے،ٹیلی تھون میں اپناحصہ شامل کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔ اس موقع پر شخصیات خواتین
نے ٹیلی تھون کےلئے 14 یونٹس جمع کروائے جبکہ مزید یونٹس جمع کروانے کی نیت کی۔
Dawateislami