
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام
پچھلےدنوں ہند اجمیر ریجن شعبۂ تعلیم کی
ذمہ دار اسلامی بہن نے زون شعبہ تعلیم ذمہ داران سے مدنی مشورہ کیا جس
میں ذمہ داران نے اوّل تا آخر شرکت کی۔
کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کے حوالے سے مدنی
پھول دئیے اور کورسز کے حوالے سے فالو اَپ لیا گیا اور مسکرانے کے دینی اور دنیاوی
فوائد کورس کی ترغیب دلائی گئی نیز آخر
میں ٹیلی تھون جمع کروانے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ افریقہ ویلکم میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول
کرلیا، اسلامی نام عبد القادر رکھا گیا
.jpg)
دعوت اسلامی کا شروع سے ہی یہ عزم ہے کہ ”مجھے
اور اپنی ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ“ اسی عزم کے جذبے کو لیکر دعوت اسلامی کے مبلغین اور
ذمہ داران دنیا بھر میں دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف ہیں۔
مبلغین دعوت اسلامی بلاتفریق رنگ و نسل دنیا بھر میں غیر مسلموں کو اسلام کی
دعوت دینے اور مسلمانوں کو نیکی کی طرف راغب کرنے کے لئے انفرادی کوشش کرتے اور
دینی کاموں کی دعوت دیتے ہیں۔
کچھ ایسا ہی ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم (welkom) میں ہوا جہاں مبلغ دعوت
اسلامی کی انفرادی کوشش سے ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا۔نیو مسلم کا اسلامی
نام غوث پاک رضی اللہ عنہ کی نسبت سے ”عبد
القادر “رکھا گیا ۔ نیو مسلم عبد القادر نے نماز اور وضو کا طریقہ سیکھنے کی سعادت
حاصل کی جبکہ مزید شرعی مسائل سیکھنے اور
درس نظامی کرنے کی نیت بھی کی۔
اسپین کے ڈویژن
میڈرڈ کے کئی علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تیسرے ہفتے اسپین( Spain) کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے کئی علاقوں میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں لوگرونیو(Logrono) تولیدو(Toledo) کاسپے(Caspe)مسلاتا (Mislata) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ ان اجتماعات میں تقریباً 76اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” انبیاء اکرام علیہم السَّلامکی نیکی کی دعوت “ کے واقعات کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ہفتے سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسپین( Spain) کے شہر بارسلونا( Barcelona) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا
53اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مد نی کاموں کی مدنی تحریک میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں میں عملی طور
پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے
ملک اٹلی(Italy) کی ڈویژن بریشا (Brescia)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریباً 37 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے انفرادی عبادت کے لئے وقت کیسے نکالیں کے موضوع پر بیان کیا
اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔
اصلاح اعمال کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکائے
مدنی حلقہ کو مدنی مذاکرے کی دہرائی کروائی اور آخر میں مدنی کاموں کی مدنی تحریک
کارکردگی پر توجہ دینے اور عمل بڑھانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن(Houston) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع پاک میں نگران شوریٰ کا اسلامی بہنوں کے لئے کیا گیا ریکارڈڈ بیان چلایا گیا
۔بیان میں علم دین کے فضائل ، صدقہ کے فضائل اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے
سے نکات بیان کئے گئے۔
امریکہ کے شہر
ہیوسٹن میں جملہ مشاورت کی اسلامی بہنوں
کے درمیان درس و بیان کا مدنی حلقہ

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مورخہ 24 نومبر 2020ء
بروز منگل امریکہ کے شہر ہیوسٹن(Houston) میں جملہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کے درمیان درس و بیان کا مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں
تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے فیضان نماز سے درس دیا
اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
کو نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی
جبکہ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے تلفظ کی
درستگی کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور
چند الفاظ بمع صحیح تلفظ کی مشق بھی کروائی ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
کینیڈا کے شہر مسی ساگا (Mississauga)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش 15 مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” انبیاء اکرام علیہم السَّلامکی نیکی کی دعوت “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے، سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور
مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 18 نومبر2020ءکو آئرلینڈ (Ireland)ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” انبیاء اکرام علیہم السَّلامکی نیکی کی دعوت “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کے ڈویژن
گریٹ ہاروڈ میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 24
نومبر 2020ء کو یوکے کے ڈویژن گریٹ ہاروڈ (Great Harwood) میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں ڈارون اور بلیکبرن کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی
کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔
یوکے کے علاقے
ایکرنگٹن میں دو دن پر مشتمل ”جنت کا راستہ کورس“ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
24 اور 25 نومبر2020ء کو یوکے کے علاقے ایکرنگٹن (Accrington)میں دو دن پر مشتمل ”جنت کا راستہ کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے
رسالے کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔ نیک اعمال اپلکیشن
کا تعارف بھی کروایا ۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ میں اردو اور انگلش میں میلاد اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 18 سے 22 نومبر2020ء
تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو (Glasgow) اور ایڈنبرگ
(Edinburgh) میں اردو اور انگلش میں میلاد اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں 153
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” انبیاء اکرام علیہم السَّلام کی نیکی
کی دعوت “ کے موضوع پر بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات میں باقاعدگی سے
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔