اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں تین دن کے کورس ’’جنت اور دوزخ کیا ہیں ؟ ‘‘ کا بذریعہ نیٹ انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں جنت اور دوزخ کے بارے میں معلومات دی گئیں نیز نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور آخر میں شرکا اسلامی بہنوں نے آئندہ بھی کورسز میں شرکت کرنےکی نتیں پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داران عالمی و بیرونِ ملک سطح کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ کیا جس میں جامعات المدینہ کی طالبات سے زیادہ سے زیادہ مضامین لکھوانے پر ، تفسیر کلاسز بڑھ رہی ہیں اس سے متعلق مزید پلاننگ پر بات چیت ہوئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے سوڈان کی دو اسلامی بہنوں سے بذریعہ اسکائپ گفتگو کی جس میں کورس کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تجوید درست کرنے پر فولو اپ لیا گیا اور مدنی کاموں کی تحریک سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن کویت ڈویژن سالمییان کی ڈویژن نگران  اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں

مدنی پھول برائے دعائے حاجات اجتماع سمجھائے گئے۔

Under majlis e kafan dafan for Islamic sisters in North Birmingham a kafan dafan tarbiyati ijtima was held via Skype on Monday 30th November 2020, which approximately 40 sisters took part.

A Key Speaker of dawateislami did a bayan on the time of death, method of bathing and shrouding the deceased. Also ruling of Mustamal pani (used water) and israaf (wastage). The key speaker motivated the Islamic sisters to train for bathing and shrouding the deceased so they are able to when needed according to sunnah.


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  بریڈفورڈ( Bradford ) میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات میں ” مدنی کام کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی کاموں کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور انفرادی کوشش کے ذریعے دیگر اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 30 نومبر 2020 ءکو یوکے اسکاٹ لینڈ( Scotland ) ریجن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور ہر مہینے اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 30 نومبر 2020ء کو یوکے کے علاقے بلیکبرن( Blackburn)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور یومِ قفل مدینہ منانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے بلیک کنٹری( Black Country ) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔تربیت کے بعد اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں اور اچھے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 29 نومبر 2020ء کو یوکے  ڈویژن کوونٹری( Coventry )میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 28نومبر 2020ء کو یوکے ویسٹ لندن( West London) کابینہ میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگا ہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلسِ اِصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  اسپین( Spain) کی ڈویژن میڈرڈ ( Madrid) کے علاقے کاسپے (Caspe) میں بذریعہ اسکائپ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”درود پاک“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ 63 نیک اعمال کے رسالے کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔