Kaarkardagi of
the religious activities carried out in European Union Region
In order to save Muslims from sins and make them pious,
Sheikh-e-Tariqat Ameer Ahl-e-Sunnat introduced the campaigns of different
religious activities to be carried out on a daily basis. Some glimpses of the
religious activities carried out by Islamic sisters in European Union Region
are as follows:
41 Islamic sisters had the privilege of reciting one part of the Holy
Quran daily.
89 Islamic sisters had the privilege of reciting a half part of the
Holy Quran daily.
153 Islamic sisters had the privilege of giving Dars at home daily.
274 Islamic sisters had the privilege of reciting Durood-e-Pak daily
for 313 times.
120 Islamic sisters had the privilege of reciting Durood-e-Pak daily
for 1200 times.
198 Islamic sisters had the privilege of reading for 12 minutes.
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 07 مارچ2021ء کو مدنی
ریجن کے ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب
شریف، عمان ، قطب مدینہ کابینہ، کویت اور بحرین کی پہلی بڑی سطح کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
افریقن عرب ریجن
کے ملک ترکی میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے افریقن
عرب ریجن کے ملک ترکی میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں
10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” صدقے کے فضائل “
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ایران کی تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ایران کی ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ایک سال
کے ہدف پر بات کی نیز ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی تقرری میں اضافہ کرنے پر مشورہ ہوا۔
ملک نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں میں
دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام 7 مارچ2021ء کو سویڈن ( Sweden) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”فیضانِ
شکر“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو بزرگان دین کی آزمائشوں پر شکر کے واقعات بیان کئے ۔
کابینہ سطح پر مقرر شارٹ کورسز ذمہ
داراسلامی بہن نےر سالہ نیک اعمال کا
تعارف کرواتے ہوئے نیک اعمال کے
رسالے کی اہمیت بتائی اور اس پر عمل کرنے کا آسان طریقہ سمجھایا نیز روزانہ
اپنےاعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ رسالے کی کا رکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 فروری 2021ء کو اسپین
(Spain) میں کابینہ سطح پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بارسلونا (Barcelona) اور میڈرڈ(Madrid) ڈویژن کی ذیلی تا کابینہ سطح کی جملہ ذمہ دا ر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ ِ رمضان کے نکات سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو
رمضان المبارک میں سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی نیز اپنے اپنے علاقوں میں مزید دینی کاموں کو بڑھانے کے متعلق نکات بیان کئے۔
کینیڈا کے شہر برمپٹن میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر برمپٹن ( Brampton) میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 20 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے”برکاتِ صدقات“ کے
موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ صدقہ نکالنے کی
فضیلت بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو اپنا صدقہ دینے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کے
شہرتھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہرتھورن کلف (Thorncliffe) میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے”برکاتِ صدقات“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ صدقہ نکالنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو
اپنا صدقہ دینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 11 مارچ2021ءکو ڈنمارک (Denmark) میں 3 دن پر مشتمل ”فیضان زکوٰة کورس“شروع ہو گا
۔اس کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہو گا ۔
کورس میں زکوة کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں نیز
زکوة کی حکمت ؟ سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے وغیرہ جیسے
مسائل سیکھنے کا موقع ملے گا۔
کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے
علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 مارچ 2021ء کو جرمنی( Germany) میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرانکفرٹ (Frankfurt ) اور اوفن باخ ( Offenbach)شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے آقاﷺ کا سفر معراج کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو عظیم و بابرکت رات شب معراج کے حوالے سے نکات پیش
کئے اور سفر معراج کا خلاصہ بیان کیا نیز اپنے صدقات و عطیات دعوت اسلامی کو دینے
کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام6 مارچ2021ء کو امریکہ کے شہر ہیوسٹن( Houston) میں بذریعہ زوم ون ڈے سیشن بنام”A Night Journey“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں ہیوسٹن سے 26 اور شہر میامی سے
21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں معراج کی حکمتیں، سواریاں ، مقامات،
جنت و دوزخ کا مشاہدہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئی نیز مدنی چینل دیکھنے اور مزید
شارٹ کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دور ہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں سویڈن (Sweden) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں علاقائی دورہ پر
مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی
اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے سنتوں
بھرے اجتماع میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
Dawateislami