24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 جون 2022ء بروز
جمعرات عبد اللہ گوٹھ بن قاسم ٹاؤن نیشنل ہائی وے کراچی کی جامع
مسجد عثمانیہ میں شعبہ ائمہ مساجد بن قاسم
ٹاؤن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داران
سے گفتگو کرتے ہوئے ائمہ مساجد کو دینی امور میں بھرپور عملی شرکت کرنے اور مساجد
کی آباد کاری کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ترغیب دلائی۔
مزید رکنِ شوریٰ نے 2 مسجد کی ماہانہ آمدن و اخراجات کاجائزہ لیا اور جہاں اب تک خودکفالت کی حاجت ہے وہاں کم و بیش 50 صدقہ بکس جلد از جلد لگوانے نیز خود کفالت کے لئے کوشش جاری رکھتے ہوئے علاقے کی شخصیات سے ماہانہ 1 اجیر کو اسپانسر کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)