18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
10 اپریل 2022ء بروز اتوار بعد نمازِ ظہر عباس
پور آزادکشمیر میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں علمائے
کرام، ٹیچرز اور عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس حلقے میں ا ستاذ التوقیت مولانا وسیم احمد عطاری مدنی نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کواس
شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والےدینی کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے
دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ اوقات الصلوٰۃ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)