دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات کو
پاکستان کے مختلف شہروں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاجاتا ہے جس
میں کثیر عاشقانِ رسول بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 6 جنوری 2022ء بروز جمعرات مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ’’قرا ٰنی تعلیم سکھایئے اور عمل کیجئے‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے قراٰنِ پاک سیکھنے، سکھانے اور قراٰنِ پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ اجتماعِ پاک
میں پڑھے جانے والے درودِ پاک کا سلسلہ ہواجبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا
کروائی اور صلاۃ و سلام پڑھا نیز اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے
ملاقات بھی کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت مکتبۃ المدینہ کے بستے(ا سٹال) پر تشریف لے گئے اور کُتُب و رسائل کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)