صدقہ و خیرات کی اہمیت و فضیلت سے
متعلق سیدی اعلیٰحضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا رسالہ
رَادُّ
الْقَحْطِ وَالْوَبَاءِ بِدَعْوَۃِ الْجِیْرَانِ وَمُوَاسَاۃِ الْفُقَرَاءِ
کی تسہیل وتخریج بنام
راہ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے
فضائل
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
اس
’’رسالہ‘‘ پر دعوت ِ اسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کے مَدَنی علماء نے بڑی جانفشانی سے کام کیا جس
کا اندازہ ذیل میں دی گئی کام کی تفصیل سے
لگایا جاسکتا ہے :
٭آیات واحادیث اور دیگر عبارات کے
حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے ۔٭مشکل الفاظ کے معانی اور اُن کی تسہیل
کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عام قاری کو بھی یہ ’’رسالہ‘‘ پڑھنے میں دشواری محسوس نہ ہو ۔٭آیاتِ قرآنیہ کو منقش
بریکٹ { }، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، کتابوں کے نام
اور دیگر اہم عبارات کو Inverted
commas ’’ ‘‘سے ممتاز کیا گیا ہے
۔ ٭نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو با آسانی مسائل سمجھ آسکیں ۔ ٭فہرست میں اہم نکات کو جدا جدا لکھ کر پورے
رسالہ کا اجمالی خاکہ پیش کر دیا گیا ہے ۔٭آخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے نام
بمع مطابع کے ذکر کر دی گئی ہے۔٭علمائے کرام اورمحققین صاحبان کے لئے حواشی ہی کے
مابین تخریجات بھی درج کردی گئیں ہیں تاکہ اصل ماخذ سے رجوع کرنے میں آسانی رہے۔
40صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2005سے لیکر اردو زبان کے10 مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ سے زائد شائع ہوچکاہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے15روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔