اللہ تعالی نے قرآن پاک میں انسانوں پر کئی حقوق و فرائض کو بیان فرمایا ۔ان حقوق میں سے ایک حق یہ ہے امانت رکھوانا مسلمان کے پاس کسی شخص کی خواہ وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم امانت رکھوائے تو اس کا فرض بنتا ہے کہ اس کی حفاظت کرے اس میں کچھ بھی کمی نہ کرے یعنی خیانت نہ کرے خیانت کرنا گناہ ہے ۔اور یہ حقوق العباد میں سے ہے ۔ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے میں اپنے حقوق تو معاف کر سکتا ہوں لیکن بندوں کے حقوق کومعاف نہیں کر سکتا جب تک بندہ نہ معاف کر دے آج ہم امانت میں خیانت کرنے کے بارے میں قرانی آیات اور ان سے حاصل ہونے والی نصیحت و عبرت پڑھتے ہیں۔

اللہ تعالی خیانت کو باخوب جانتا ہے :یَعْلَمُ خَآىٕنَةَ الْاَعْیُنِ وَ مَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ(۱۹)

ترجمہ کنز الایمان: اللہ جانتا ہے چوری چھپے کی نگاہ اور جو کچھ سینوں میں چھپا ہے۔ ( المومن ٫: 19)

اللہ تعالی سے کوئی بھی خیانت چھپی نہیں ہے وہ دلوں میں چھپی ہر بات جانتا ہے۔

خیانت کرنے والوں کے ساتھ نہ جھگڑنا :وَ لَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِیْنَ یَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَهُمْؕ - اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَّانًا اَثِیْمًاۚۙ(۱۰۷)ترجمہ کنز الایمان: اور ان کی طرف سے نہ جھگڑو جو اپنی جانوں کو خیانت میں ڈالتے ہیں بے شک اللہ نہیں چاہتا کسی بڑے دغا باز گنہگار کو۔ (النسا٫: 107)

خیانت کرنے والوں کا نہ ساتھ دیا جائے اور نہ ان سے جھگڑا کیا جائے۔

خیانت کرنے والوں کا مکر نہیں چلتا:ذٰلِكَ لِیَعْلَمَ اَنِّیْ لَمْ اَخُنْهُ بِالْغَیْبِ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ كَیْدَ الْخَآىٕنِیْنَ(۵۲) ترجمہ کنز الایمان: یوسف نے کہا یہ میں نے اس لیے کیا کہ عزیز کو معلوم ہوجائے کہ میں نے پیٹھ پیچھے اس کی خیانت نہ کی اور اللہ دغا بازوں کا مکر نہیں چلنے دیتا۔(یوسف:52)

مذکورہ آیات سے معلوم ہوا کہ خیانت کوئی بھی ہو اللہ تعالی سے نہیں چھپ سکتی اللہ تعالی خیانت کرنے والے کی خیانت سے خوب واقف ہے اور پھر اگلی آیت سے معلوم ہوا کہ خیانت کرنے والوں کا نہ ساتھ دیا جائے نہ ان سے جھگڑا جائے کیونکہ خائن جھوٹ بولتا ہے ،جھوٹے گواہ پیش کرتا ہے، ہر چیز میں جھوٹا ہوتا ہے اور جھوٹ بدترین گناہ ہے اور خیانت کرنے والے کا مرض زیادہ دیر نہیں چلتا ہمیں چاہیے کہ جب ہمارے پاس کوئی امانت ہو تو ہمیں اس میں خیانت نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کی حفاظت کرنی چاہیے پھر امانت دار کو اس کی امانت صحیح سلامت واپس کر دی جائے اللہ تعالی ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔امین بجاہ نبی الامین صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم