کسی بھی معاشرے کی خوبصورتی میں جن اقدار کا ہم کردار ہوتا ہے ان میں سے ایک امانت و دیانت بھی ہے اس لیے ہر دور اور ہر معاشرے میں خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب اور تہزیب سے ہو امانت داری کو پسند کیا گیا ہے جس کی ایک مثال یہ ہے کہ کوئی گزشتہ قوموں کے پاس جب اللہ تعالی کے رسول۔ اللہ کے احکام پہنچانے جاتے تو ان کے سامنے اپنی شان امانت داری کو بطور خاص بیان کرتے دین اسلام میں امانت داری کو خاص مقام عطا کیا گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امانت داری کو ایمان کا ایک حصہ قرار دیا اور اپ اپنے خطبوں میں اکثر ارشاد فرماتے ہیں۔ لا ایمان لمن لا امانۃ لہ ولا دین لمن لا عھد لہ۔ ترجمہ اس کا کوئی ایمان نہیں جو امانت دار نہیں اور اس کا کوئی دین نہیں جو عہد پورا نہیں

آئیے خیانت کے بارے میں چند قرانی ایات مبارکہ پڑھتے ہیں۔

(1)خیانت کرنے والوں کو اللہ پاک پسند نہیں فرماتا:

وَ اِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِیَانَةً فَانْۢبِذْ اِلَیْهِمْ عَلٰى سَوَآءٍؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْخَآىٕنِیْنَ۠

ترجمۂ کنز العرفان:اور اگر تمہیں کسی قوم سے عہد شکنی کا اندیشہ ہوتو ان کا عہد ان کی طرف اس طرح پھینک دو کہ (دونوں علم میں ) برابر ہوں بیشک اللہ خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔( سورۃ الانفال آیت نمبر 58)

(2) اپنی امانتوں میں خیانت نہ کرو:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَخُوْنُوا اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ وَ تَخُوْنُوْۤا اَمٰنٰتِكُمْ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ

ترجمۂ کنز العرفان:اے ایمان والو! اللہ اور رسول سے خیانت نہ کرو اور نہ جان بوجھ کر اپنی امانتوں میں خیانت کرو۔(سورۃ الانفال آیت نمبر 27)

(3)خیانت کرنے والا بڑا گناہ گار ہے:

وَ لَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِیْنَ یَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَّانًا اَثِیْمًا

ترجمۂ کنز العرفان:اور ان لوگوں کی طرف سے نہ جھگڑنا جو اپنی جانوں کو خیانت میں ڈالتے ہیں ۔ بیشک اللہ پسند نہیں کرتا اُسے جو بہت خیانت کرنے والا، بڑا گناہگار ہو۔( سورۃ النساء آیت نمبر 107)

(4)خیانت سے بچنا انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام کی سنت مبارکہ ہیں:

ذٰلِكَ لِیَعْلَمَ اَنِّیْ لَمْ اَخُنْهُ بِالْغَیْبِ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ كَیْدَ الْخَآىٕنِیْنَ

ترجمۂ کنز العرفان:یوسف نے فرمایا: یہ میں نے اس لیے کیا تاکہ عزیز کو معلوم ہوجائے کہ میں نے اس کی عدمِ موجودگی میں کوئی خیانت نہیں کی اور اللہ خیانت کرنے والوں کا مکر نہیں چلنے دیتا۔(سورۃ یوسف آیت نمبر 52)

(5)اللہ پاک آنکھوں کی خیانت کوجانتا ہے:

یَعْلَمُ خَآىٕنَةَ الْاَعْیُنِ وَ مَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ

ترجمۂ کنز العرفان:اللہ آنکھوں کی خیانت کوجانتا ہے اوراسے بھی جو سینے چھپاتے ہیں۔(سورۃ المؤمن آیت نمبر 19)