خیانت
کی تعریف : اجازتِ شرعیہ کے بغیر کسی کی امانت میں تصرف کرنا خیانت
کہلاتا ہے۔ (عمدۃ القاری ، 1 / 347)
خیانت کا حکم : ہر مسلمان پر امانت داری
واجب اور خیانت کرنا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔(الحدیقۃ الندیۃ،1/652)
آج اس پُر فتن
دور میں ہر جگہ گناہوں کا بازار گرم ہی دکھائی دیتا ہے۔ وہ گناہ جس کی وعید اور
مذمت پر قراٰنِ پاک کی بہت ساری آیات کریمہ وارد ہے ۔ ان گناہوں میں سے ایک گناہ خیانت
بھی ہے۔
آیئے! اب ہم خیانت
کی مذمت قرآن مجید فرقان حمید کی روشنی میں ملاحظہ کرتے ہیں :
(1)
اللہ عزوجل اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے خیانت کی ممانعت:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا لَا تَخُوْنُوا اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ وَ تَخُوْنُوْۤا اَمٰنٰتِكُمْ وَ
اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(۲۷) ترجمہ کنز الایمان: اے ایمان
والو اللہ و رسول سے دغانہ کرو اور نہ اپنی امانتوں میں دانستہ خیانت۔ ( پ 9، سورة
الانفال 8، آیت 27)
(2) امانت ادا
کرنے کا صریح حکم :اِنَّ
اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰۤى اَهْلِهَا ترجمہ کنز
العرفان : بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں جن کی ہیں ان کے سپرد کرو ۔ ( پ
5 ، سورة النساء 4 ، آیت 58 )
(3)
خیانت کرنے والے کا انجام: وَ مَا كَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّغُلَّؕ-وَ مَنْ یَّغْلُلْ
یَاْتِ بِمَا غَلَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِۚ
ترجمہ کنز الایمان:
اور کسی نبی پر یہ گمان نہیں ہوسکتا کہ وہ کچھ چھپا رکھے اور جو چھپا رکھے وہ قیامت
کے دن اپنی چھپائی چیز لے کر آئے گا ۔(پ 4 ، سورة آل عمران3 ، آیت 161 )
(4)
خیانت کرنے والا اللہ عزوجل کا ناپسندیدہ شخص :اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُوْرٍ۠(۳۸)
ترجمہ کنز العرفان: بیشک اللہ ہر بڑے بددیانت ، ناشکرے کو پسند نہیں فرماتا۔ ( پ
17، سورة الحج 22، آیت 38 )
(5)
خیانت کار کی چال ناکام ہوتی ہے :اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْخَآىٕنِیْنَ۠(۵۸) ترجمہ
کنز العرفان: بیشک اللہ خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ (پ 12، سورة یوسف 12،
آیت 52)
مذکورہ بالا تمام آیات مبارکہ سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ
خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔ امانت داری ، اہل ایمان کی پہچان اور جنت میں
داخلے کا ذریعہ ہے ۔ آج اگر ہم معاشرے میں امن ، اعتماد اور برکت چاہتے ہیں تو ہمیں قرآن پاک کی تعلیم کے مطابق دیانت داری
کو اختیار کرنا ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں خیانت جیسے برے فعل سے
بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم
Dawateislami