اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں خیانت کی سخت مذمت کی ہے اور اسے بڑا گناہ قرار دیا ہے چنانچہ رب العزت قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے:

(1) وَ اِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِیَانَةً فَانْۢبِذْ اِلَیْهِمْ عَلٰى سَوَآءٍؕ - اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْخَآىٕنِیْنَ۠(۵۸)

ترجمہ کنزالایمان: اور اگر تم کسی قوم سے دغا(عہد شکنی) کا اندیشہ کرو تو ان کا عہد ان کی طرف پھینک دو برابری پر بےشک دغا والے اللہ کو پسند نہیں۔ (سورۃ الانفال آیت نمبر 58)

اِنَّ اللّٰهَ یَامُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰۤى اَهْلِهَا ترجمہ کنزالایمان:بے شک اللہ تم کو حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے سپرد کرو جو ان کے اہل ہیں(سورۃ النساء آیت نمبر 58)

(2) وَ مَا كَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّغُلَّؕ-وَ مَنْ یَّغْلُلْ یَاْتِ بِمَا غَلَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِۚ ترجمہ کنز الایمان: اور کسی نبی پر یہ گمان نہیں ہوسکتا کہ وہ کچھ چھپا رکھے اور جو چھپا رکھے وہ قیامت کے دن اپنی چھپائی چیز لے کر آئے گا ۔(سورۃ آل عمران آیت نمبر 161)

(3) اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُوْرٍ۠(۳۸) ترجمہ کنزا لایمان: بےشک اللہ دوست نہیں رکھتا ہر بڑے دغا باز ناشکرے کو۔ (سورۃ الحج آیت نمبر 38)

نیز ان آیات کریمہ سے معلوم ہوتا ہے کہ خیانت ایک برا عمل ہے اور خیانت کرنے والا اللہ عزوجل کے نزدیک محبوب نہیں ہوتا آئیے اب خیانت کی اقسام اور اس کے نقصانات اور اس سے بچنے کے طریقے آپ کے سامنے پیش کرتا ہو ۔

خیانت کی اقسام:خیانت کی مختلف اقسام ہیں، جن میں سے چند گوش خدمت ہے:(1) مال کی خیانت: کسی کے مال کو ناجائز طریقے سے استعمال کرنا یا اسے ضائع کرنا۔(2) امانت کی خیانت: کسی کی امانت کو ضائع کرنا یا اسے ناجائز طریقے سے استعمال کرنا۔(3) عہد کی خیانت: کسی سے کیا ہوا عہد توڑنا یا اسے پورا نہ کرنا۔(4) حقوق کی خیانت: کسی کے حقوق کو ضائع کرنا یا اسے ناجائز طریقے سے استعمال کرنا۔

خیانت کے نقصانات:خیانت کے بہت سے نقصانات ہیں، جن میں سے کچھ یہ ہیں:(1) دوزخ کی سزا: خیانت کرنے والوں کو دوزخ کی سزا دی جائے گی۔(2)ذلت اور رسوائی: خیانت کرنے والے کو دنیا میں بھی ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔(3) امانت میں خیانت: خیانت کرنے سے امانت ضائع ہو جاتی ہے اور لوگوں کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔

خیانت سے بچنے کے طریقے:خیانت سے بچنے کے لیے کچھ طریقے پیش خدمت ہے:(1) اللہ سے ڈرنا: اللہ سے ڈرنا اور اس کی نافرمانی سے بچنا۔(2)امانت کی حفاظت: امانت کی حفاظت کرنا اور اسے ناجائز طریقے سے استعمال نہ کرنا۔(3) عہد کی وفا: عہد کی وفا کرنا اور اسے پورا کرنا۔(4) حقوق کی ادائیگی: حقوق کی ادائیگی کرنا اور کسی کے حقوق کو ضائع نہ کرنا۔

رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمیں خیانت جیسی بری عادت سے دور فرما کر امین بندہ بنائے آمین یارب العالمین۔