2 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دارالمدینہ
انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی
گئی جس میں رکن شوری دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی حاجی جنید عطاری مدنی صاحب،
یونیورسٹی کے Dean ، ہیڈ
آف ڈیپارٹمنٹس،فیکلٹی ممبرز،مختلف سیاسی، سماجی، ایجوکیشنل پروفیشنلز اور
کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
اس تقریب
کا عنوان تھا:’’نعمتِ آزادی کی قدر کیجیے‘‘
اس تقریب
میں خصوصی بیان استاذ الحدیث مولانا سید خالد شاہ عطاری مدنی صاحب نے کیا ، ان کے
علاوہ پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس نے بھی اظہار خیال کیا۔رکن شوری نے وطن عزیز کی ترقی
اور حفاظت کے لیےدعا بھی کی۔ تقریب کا اختتام قومی ترانہ اور درود وسلام پر ہوا۔(رپورٹ: غلام
محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)