پنجاب بھر میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم دعوتِ اسلامی کے تمام کیمپسز میں تعلیمی سرگرمیوں کا  آغاز ہو چکاہے۔

اس سلسلے میں حکومتی اعلامیہ کی روشنی میں پنجاب بھر میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تمام کیمپسز میں پری نرسری تا میٹرک کلاسز کی تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 16ستمبر2021 بروز جمعرات سے ہوا۔

طلبہ کو حکومتی ایس او پیز  (S.O.P’s)کے ساتھ اسکول بلوایا جارہا ہے نیزانتظامیہ کی طرف سے اساتذہ و دیگر عملے کو بھی ایس او پیز  (S.O.P’s)پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔(رپوٹ: محمد امین عطاری سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ،ایڈیٹر:غیاث الدین عطاری)