یورپین یونین
ریجن کے ملک اٹلی کی ڈویژن بریشیا میں آن
لائن دینی حلقے کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اپریل 2021 کے آخری
ہفتے کو یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کی ڈویژن بریشیا ( Brescia ) میں
آن لائن دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں
تقریبا43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے” وضو کے طبّی فوائد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے اور بزرگان دین کی حکایات و واقعات بیان کیے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونا وبادالونا میں آن لائن اصلاحِ
اعمال اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام اپریل2021ءکے آخری ہفتے اسپین
کے ڈویژن بارسلونا وبادالونا میں آن لائن
اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش26 مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔
اسپین کے ڈویژن بادالونا و بارسلونا میں ”فیضان تلاوت
قراٰن کورس“ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام یکم تا20 رمضان المبارک تک اسپین (Spain) کے ڈویژن بادالونا و بارسلونا میں ”فیضان تلاوت قراٰن کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش120 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے آخری دن مبلغات دعوت اسلامی نے کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے شعبوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے تجوید کے ساتھ
قراٰنِ پاک درست کرنے کا ذہن دیا نیز اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب
دلائی۔
اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے دو علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2021ء کے پہلے ہفتےاسپین کے ڈویژن
بارسلونا کے دو علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں مونتقادہ (Montcada) اور ترینیتات (Trinitat) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش
38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکی شان وعظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کی سیرت و کردار اور ان کی سخاوت و ایثارکے
واقعات بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کو سیرت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھاکو اپنی زندگیوں میں اپنانے اور ان کی پیروی کرنے کا ذہن
دیا ۔
شعبہ بین
الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 04 مئی 2021ء ریجن مشاورت سینٹرل افریقہ
کے 33 ممالک کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں یوگنڈا،کینیا،تنزانیہ،زنزیبار،نائجیریا،گھانااور بنین سے نگران کابینہ اور ریجن مشاورت کے زمہ
داران نے شرکت کی۔
ریجن نگران
حاجی محمد صدیق عطاری صاحب نے تربیت کرتے ہوئے افریقن ذمہ داران کے تقرر کے حوالے
سے اہداف دیئے۔1ماہ اعتکاف کے حوالے سے
گفتگو کی۔1ماہ اور 10 دن کے اعتکاف 3 مقامات پر ہوئے ۔مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے
سے کلام ہوا۔ مزید اس موقع پر ٹرانسلیشن اور سوشل میڈیا و مدنی چینل عام کرنے
کے لئے بھی گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: محمد ندیم عطاری ریجن ذمہ دار)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کے زیر اہتمام ہند دہلی ریجن نیپال زون کے شہر نیپال میں 20 دن پر مشتمل ’’فیضان تلاوت قرآن ‘‘کورس
کاانعقادہوا جس میں 24 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان مکمل
قرآن پاک کی تلاوت کاسلسلہ ہوا اور ساتھ
ساتھ ہی مبلغۂ اسلامی بہن نے قرآنی
واقعات کاتعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کودعائیں سکھائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند دہلی ریجن گورکھپور زون کے شہر ایودھیا میں3 دن پر مشتمل ’’ماہ رمضان
بخشش کا سامان‘‘ کورس کاانعقادہوا جس میں 81 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو
رمضان المبارک کی فضیلت اور اس ماہ میں پڑھے جانے والے اوراد و وظائف بتائے نیزاعتکاف کے مسائل عیدالفطر کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ اور سینٹرل افریقہ میں بذریعہ نیٹ
مدنی مشورے انعقاد ہوا جس میں ریجن نگران و سب سے بڑی سطح کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے ، فیضانِ زکوٰۃ کورس کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کےتحت ٹیسٹ
دینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی
نیتوں کااظہار کیا۔
گزشتہ ہفتے کینیڈاکے مختلف شہروں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے کینیڈاکے مختلف شہروں برامپٹن، مونٹریال، کیلگری، ریجائنااور سری میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم
و بیش 82 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکی شان وعظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کی سیرت و کردار اور ان کی سخاوت و ایثارکے
واقعات بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کو سیرت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھاکو اپنی زندگیوں میں اپنانے اور ان کی پیروی کرنے کا ذہن
دیا ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکےشہر تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
و بیش 18 اِسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”تلاوت قراٰن اور مسلمان“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے شہر
برامپٹن کے ذیلی حلقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر برامپٹن کے ذیلی حلقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم و بیش 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”تلاوت قراٰن اور ہم مسلمان“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنِ
پاک تجوید کے ساتھ پڑھنے اور ترجمہ و تفسیر صراط الجنان پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami