دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام افریقن عرب ریجن نگران اور انڈونیشیا  ریجن کی سابقہ نگران اسلامی بہن نے اپنے ملکوں کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ٹیلی تھون کا طریقۂ کار بتایا گیااور اس کے اہداف بھی دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن  کا نئی مقرر ہونےوالی انڈونیشیا ریجن نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ اس مدنی مشورے میں ملائیشیا کی ملک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ملائیشیا کے جملہ دینی کاموں کے بارے میں مختصر شیڈول بنانے کی کوشش کی گئی ، تقرریوں کے اہداف دیئے گئے اور توجہ دے کر کس طرح کام کو بڑھانا ہےا س پر مدنی پھول دیئے گئے ۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کا ایک Arabic YouTube چینل بھی ہے جس میں پورے سال عربی پروگرام نشر کئے جاتے ہیں۔

جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پُر مسرت موقع پر یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ شام 5:00 بجے سے رات 8:00 بجے تین گھنٹے عربی زبان میں لائیو ٹرانسمیشن ہوگئی ۔

اس ٹرانسمیشن میں تلاوت قرآن، عربی زبان میں نعتیں، نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت پر مشتمل بڑی دلچسپ اور بڑے معلوماتی عربی پروگرامز ہونگے، عربی بیانات ہونگے اورچھوٹے بچوں کے لئے غلام رسول کے مدنی پھول عربی زبان میں Dubان کو پیش کئے جائینگے۔

اگر آپ عربی سمجھتے ہیں تو اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں اور ایسے دوست جو عربی ز بان جانتے ہیں ان کو بھی اس کی دعوت دیجئے۔

لائیو پروگرام میں شرکت کرنےکے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:

https://www.youtube.com/dawateislamiar


دعوت اسلامی کے تعلیمی شعبہ دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت یوکے برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دار المدینہ برمنگھم کابینہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے شعبے کی تعلیمی و انتظامی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا بنگلہ دیش کی ملک نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں سلہٹ ریجن کی زون و کابینہ کی کمزوریوں کو دور کرنے پر اہم امور پر مشاورت کی گئی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف طے کیے گئے۔


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”کرامات اعلیٰ حضرت “ کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام ستمبر 2021ء کے مہینے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے 4 مختلف ڈویژن اوبرن،بلیک ٹاؤن، ليكمبا، اور روکڈیل( Auburn, Blacktown, Lakemba, and Rockdale) میں بذریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 68 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں انڈونیشیا ریجن اور افریقن عرب ریجن کی نگران اسلامی بہنوں نے اپنے ملکوں کی اسلامی بہنوں کا مشورہ لیا ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور دینی کام بڑھانے کے لئے صوت حال کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام یوکے کے شہر راچڈیل، اولڈہم ، مانچسٹر اور بلیکبرن(Rochdale, Oldham, Manchester, Blackburn)ڈویژن میں ایصال ثواب اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 268 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے اُمِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کی سیرت پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں اُمِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کی بلندیِ درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام  یوکے مانچسٹر ریجن میں مدرسۃ المدینہ گرلز کی ناظمات کا مدنی مشورہ ہوا جس 6 ناظمات نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز زیادہ سے زیادہ ڈونیشنزکرنے، ربیع الاول کے مبارک مہینے میں میلاد اجتماع منعقد کرنے، مدرسہ کی بلڈنگز میں health and safetyبڑھانے اور نظامت کو بہتر بنانے پر گفتگو کی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے علاقےسلاؤ( Slough) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 23اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نزع ،قبر وحشر کے موضوع پر بیان کیااور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے نیز کفن کا کپڑا کاٹنے ،بچھانے اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو کفن دفن کاٹیسٹ دینے اور اس کار خیر میں حصہ لینے کی بھی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر سينڈول( Sandwell) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا روزانہ جائز ہ لینے، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔