شجرۂ قادریہ رضویہ عطاریہ
کی اہمیت و افادیت ، مختصر وضاحت اور مدنی بہاروں
پر مشتمل بہترین کتاب
شرحِ شجرۂ
قادِریہ رضویہ عطّاریہ
(مؤلف: ابو رجب محمد آصف
عطاری مدنی)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭یہ کتاب 3اَبواب پرمشتمل ہے ۔ پہلے باب میں شجرہ عالیہ
قادریہ رضویہ عطّاریہ کی اہمیت وافادیت کا بیان ہے ۔ ٭دوسرے باب میں شجرہ شریف کے دعائیہ اشعار کی مختصر
وضاحت اور سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے مشائخ کرام رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہِم کا مختصرتعارُف
پیش کیا گیا ہے۔٭ تیسرے باب میں شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ پڑھنے کی 47منتخب
بہاریں (حکایات)درج کی گئی ہیں ۔٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے
والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر
میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی
بار پروف ریڈنگ
217 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2014 ء سے اب تک5مختلف ایڈیشنز میں
تقریباً14 ہزار500کی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔