دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں قائم دار العلوم حنفیہ کا دورہ کیااور مہتمم مولانا شاہ روم باچا صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات فرمائی۔ اس موقع پر دارالعلوم کے اساتذہ و کرام اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

رکن شوریٰ اور مولانا شاہ روم صاحب کے درمیان مردان میں دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ حاجی یعفور رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔


29 مئی 2021ء کو ساجد یوسف (صحافی) اور کونسلر ظفر اقبال (Tyseley & Hay Mills) نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ، برمنگھم کا دورہ کیاجہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہااور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے مہمانوں کو شعبہ FGRFکے تحت ہونے والے مختلف مہم، جیلوں اور نوجوانوں میں ہونے کی دینی کام کے متعلق بریف کیاجس پر کونسلر ظفر اقبال نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران ندیم عطاری نے  کراچی شہر میں انڈسٹری اونرز میں مدنی حلقہ لگایا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔انڈسٹری اونرز سے ملاقات کی اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان)

شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران ندیم عطاری نے  میر پور خاص کی غلہ منڈی میں بڑے آڑتھیوں میں مدنی حلقہ لگایا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  30 مئی 2021ء بروز اتوار میر پور خاص زون میں رکن مجلس محمود عطاری اور دیگر ذمہ اران نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد سے ملاقات کی۔ نیکی کی دعوت دیتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  29 مئی 2021ء بروز ہفتہ ملتان زون، ملتان پریس کلب میں صحافیوں کا اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں سینئر صحافیوں کے ساتھ ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ اس دوران رکن ملتان زون محمد ریاض عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔

پچھلے دنوں رکن زون بن قاسم اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی محمد وسیم عطاری کا ایکسیڈینٹ ہوا تھا۔اطلاع ملنے پر  مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے نگران شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اور ریجن ذمہ دار محمد عمران عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان کے گھر آمد ہوئی اور ان کی عیادت کا سلسلہ ہوا جس میں انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دعا بھی کی۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری رکن زون پاکپتن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ )

 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مظفر آباد اور جہلم ویلی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں مظفر آباد زون کی زون نگران اور زون مشاورت و دو کابینہ مظفر آباد اور جہلم ویلی کابینہ کی ڈویژن نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کا جدول ترتیب دینے کی ترغیب دلائی، ہفتہ وار اجتماعات جو لاک ڈاؤن میں بند ہو چکے تھے ان کو دوبارہ اوپن کروانے کا ذہن دیا۔مدنی قاعدہ و ناظرہ پڑھی ہوئی اسلامی بہنوں کومدرسۃالمدینہ بالغات کے تدریسی ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی نیز ڈونیشن کی کارکردگی کا فالو اپ بھی کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ شارٹ کورسز کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں مظفر آباد کشمیرمیں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے 26 دن مدنی قاعدہ کورس ،12 دن کا رہائشی معلمہ مدنی قاعدہ کورس اور 12 دن کا دینی کام کورسز کروانے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات فراہم کرتے ہوئے دورانِ مدنی مشورہ کورسز کا مقام اور 14 جون 2021ء کی تاریخ متعین ہوئی جو اسلامی بہنیں کورس کرنے کی خواہش مند ہے وہ مقامی ذمہ دار اسلامی بہنو ں سے رابطہ کرکے داخلہ لے سکتی ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان  شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں تمام ریجن و زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے معلومات دیتے ہوئے شعبے کے اَپڈیٹ فارم فِل کرنے کا طریقہ سمجھایا اور روحانی علا ج ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ویلکم کابینہ  میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ساؤتھ افریقن کابینہ سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ویلکم کابینہ  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ویلکم کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کی دعوت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول پیش کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔