10مئی
2022ء کو دعوت اسلامی کی جانب سے کینیا،یوگینڈا اور تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن
نے ماہانہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ ماہ کے دینی کام کرنے کے اہداف دیئے نیز کارکردگی شیڈول بروقت دینے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے شہر چونیا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
مدنی بستے (اسٹال) کا وزٹ کیا اور عطیات کے حوالے سے مشاورت کی۔
اس کے علاوہ چونیا سٹی میں بڑی عمر کے اسلامی
بھائیوں کو پڑھانے والے معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 دینی کاموں کے حوالے
سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور
مدنی مذاکرے میں شرکت کے متعلق گفتگو ہوئی۔
آخر میں ذمہ داران نے مدرسۃ المدینہ بالغان میں
پڑھنے والے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو اپنی فصل کا عشر دعوتِ اسلامی کو دینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: صغیر عطاری قصور ضلع ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں) کے
تحت یورپین یونین یجن میں ماہ اپریل2022ء میں لگنے والے روحانی علاج
کے بستوں کی کارکردگی پیش خدمت ہے ملاحظہ فرمائیں:
لگائے
گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:52
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 132
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 33
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت لاہور سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں اہم ذمہ داران سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے
حوالےسے گفتگو کی گئی جبکہ شعبےکی سابقہ
کارکردگیوں کا جائزہ لیا گیا اور نئے اہداف طے ہوئے۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد عمیر ہاشمی عطاری،
لاہور سٹی ذمہ دار محمد علی عطاری اور پاکستان
سطح کےاسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار احمد اویس عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سہیل عطاری قصور ڈسٹرکٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ دنوں پاکستان کے شہرحیدر آباد لطیف آباد
نمبر 11 میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے
سلسلے میں شیڈول رہاجس میں صوبائی ذمہ
دار سندھ محمد عابد عطاری نے اسپیشل پرسنز
کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
دورانِ حلقہ ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
سندھ وقار عطاری نے اشاروں کی زبان میں ’’تقوی و میانہ روی‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں درسِ نظامی (عالم
کورس) میں داخلہ لینے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شرافت علی عطاری اسپیشل پرسنز ذمہ دار صوبۂ سندھ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ماہ اپریل2022ء میں مانچسٹر ریجن میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی
درج ذیل ہے:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:84
دیئے
گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:190
دیئے
گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 72
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:3
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے شہر
فیصل آباد میں شعبہ روحانی علاج کے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی
میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی ذمہ داران سمیت دیگر اہم اراکینِ شعبہ نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری
مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبےکی اپڈیٹس کےحوالے سے آگاہ
کیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ نے نمایاں کارکردگی والے
اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن میں تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پیارے آقا صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے
تحت بریڈفورڈریجن میں اپریل2022ء میں لگنے والے
روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات بستہ تعداد: 01
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:25
دیئے
گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:30
دیئے
گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 23
شعبہ
ذمہ دار عالمی سطح اور اراکین شعبہ بین الاقوامی امور ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 13 مئی 2022ء کو شعبہ
ذمہ دار عالمی سطح اور اراکین شعبہ بین الاقوامی امور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دفتر کا نظام بہتر بنانے، دفتر کا کام معیاری
کرنےاور بروقت کارکردگی جدول دینے سے متعلق بات چیت کی ۔
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ساؤتھ
افریقہ ریجن میں ماہ اپریل2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں
کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات بستہ تعداد: 01
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10
دیئے
گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:32
دیئے
گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 32
ساؤدرن
افریقہ میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے
جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کےاپریل 2022ء
کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 5
روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد :102
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:26
مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :276
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:36
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :629
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد :135
ہفتہ وار علاقائی دوروں میں آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :25
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد :376
وصول ہونے والے نیک
اعمال کے رسائل کی تعداد :192
شعبہ
فیضان صحابیات ذمہ دار اور تمام صوبہ و سٹی
نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ
مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت 12مئی 2022ء بروز جمعرات پاک سطح شعبہ فیضان
صحابیات ذمہ دار اور تمام صوبہ و سٹی
نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے شعبہ
ذمہ دا ران کی تقرری کرنے کے اہداف دیئے ۔
Dawateislami