22 ربیع الاوّل, 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت04 نومبر 2019ء بروز پیر لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن C بلاک میں واقع جامع مسجد یارسول اللہ میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی شخصیات اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس رابطہ برائےتاجران نے نماز کے احکام اور وضو کے طریقہ پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کےعملی طریقے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد سہیل عطاری، آفس ذمہ دار، مجلس رابطہ برائے تاجران)


مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کے اراکینِ کابینہ اور ڈویژن سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے12مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔


پچھلے دنوں ماڈل ٹاؤن لاہور میں شالیمار اسٹیل ملز کے آنر میاں ناصر کے بھائی میاں آصف کا انتقال ہوگیا ۔ دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران نے ان کے  جنازے میں شرکت کی اور ان کے عزیزواقارب سے تعزیت کی۔ نگرانِ مجلس رابطہ برائے تاجران نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کی مغفرت کے لئے دُعا فرمائی۔(رپورٹ،محمد سہیل عطاری،مجلس رابطہ برائے تاجران کارکردگی ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت پچھلے دنوں مختلف رائس اینڈ کاٹن میلز بہاولنگر میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن ذمّہ دار نے شرکا کو درست قراٰنِ کریم کے تلاوت حوالے سے نکات دئیے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت ،مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت اور فیضانِ نماز کورس کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ، محمد سہیل عطاری، کارکردگی ذمّہ دار مجلس رابطہ برائے تاجران)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت 18 ستمبر 2019ءکو مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں بزنس کمیونٹی سے متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔ دورانِ کورس مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس رابطہ برائے تاجران نے قضا نمازوں کے طریقے کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور نیند سے بیدار ہونے کی دعا یاد کروائی۔(رپورٹ :مجلس رابطہ برائے تاجران کارکردگی محمد سہیل عطاری )

اعظم کلاتھ مارکیٹ میں18 ستمبر 2019ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے مارکیٹ ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس رابطہ برائے تاجران نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےشرکا کی تربیت کی اور شخصیات میں مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔(رپورٹ :مجلس رابطہ برائے تاجران کارکردگی محمد سہیل عطاری )

جوہرٹاؤن فیضانِ مدینہ لاہور15 میں ستمبر 2019ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے ریجن ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس رابطہ برائے تاجران نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےشرکا کی تربیت کی اور شخصیات میں مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔۔(رپورٹ :مجلس رابطہ برائے تاجران کارکردگی محمد سہیل عطاری )

دعوت ِاسلامی کی  مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت فیصل آباد میں سمندری روڈ پرایک ٹیکسٹائل مل میں7 دن کے فیضان نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں فیکٹری ملازمین اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی سعادت حٓصل کررہا ہے۔ مبلغ دعوتِ اسلامی و معلم اسلامی بھائی شرکا کو نماز کے فرائض، واجبات، سنتیں، اور نماز کا عملی طریقہ سکھارہے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت لاہور کے علاقے سمن آباد میں ایک شخصیت کے گھر پر ایصالِ ثواب اجتماع  ہوا جس میں اہلِ خانہ اور عزیزواقارب نے شرکت کی اورمبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کر تے ہوئے مرحوم کے لئےدعائے مغفرت بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت ہجویری کابینہ نزد مغلپورہ میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نےشرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران  کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تاجران کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں مختلف شخصیات اور تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگران شورٰی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شورٰی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیاء لاہور میں شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااورشرکا دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وامستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔