اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ ریجن ایڈنبرا( Edinburgh) میں ’’ کورس جنت و دوزخ کیاہیں؟‘‘ منعقد ہوا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے قراٰن اور سُنّت پر عمل کرنے نیز پابندی سے نماز پڑھنے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی (Germany) کی ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے نیز 15نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے کے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک آسڑیا( Austria) کی ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے نیز 15نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درج ذیل ہے:

34 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

56 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

96 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

211 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

105 اسلامی بہنوں نےروزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

145 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”عاشقِ میلاد بادشاہ“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار296 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”عاشق ِمیلاد بادشاہ“ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن کے مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم،ٹیلفورڈ اور اسٹوک (Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham and East Birmingham, Stoke, Telford )میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 724 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”کمالاتِ مصطفیٰﷺ “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو تقسیمِ رسائل اور ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔اجتماعات میں آخر میں دعا بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے مختلف  شہروںویسٹ یارکشائر، ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر، نیو کاسل، اسٹاکٹن آن ٹیز، مڈلز برو ، لیڈز، بریڈ فورڈ، ہیلی فیکس ، کیگلی ، ڈونکاسٹر ، شیفیلڈ ، رودرہم، سیوییل ٹاؤن ، وائٹیکر بیٹلے ، ہیکمونڈ وائک، ریوین اسٹورپ ، ہڈرز فیلڈ ، ویک فیلڈ ، ویسٹن(West Yorkshire, South and West Yorkshire, Newcastle, Stockton on tees, Middlesbrough, Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Doncaster, Sheffield, Rotherham, Savile town, Witikemrbatley, Heckmondwike, Ravensthorpe, Huddersfield, Wakefield, Weston)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کابذریعہ اسکائپ منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 521 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” کمالاتِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوپیارے آقاﷺ کے اخلاقِ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے نیک اعمال کرنے ، سنتوں پر عمل کرنے،درودِ پاک کثرت سے پڑھنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل اور ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغيب بھی دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے میلاد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 849 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” کمالاتِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کوپیارے آقاﷺ کے اخلاقِ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے نیک اعمال کرنے ، سنتوں پر عمل کرنے،درود پاک کثرت سے پڑھنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


 Ijtima-e-Meelad in Ireland region 

Sat, 7 Nov , 2020
5 years ago

Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Ijtima-e-Meelad’ was conducted in Ireland region. 19 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Ijtima’ gathering. The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayans on the topic ‘Impeccable attributes of the Holy Prophet , motivated the attendees (Islamic sisters) to follow the blessed Sunnahs and excellent moral conduct of the Holy Prophet. Moreover, she encouraged Islamic sisters to carry out righteous deeds, recites Salat (Durood Pak) and persuaded them to keep associated with the Madani environment of Dawateislami.


Under the supervision of ‘Majlis shrouding and burial’ (Islamic sister), an online ‘Shrouding and burial Tarbiyyati Ijtima’ was conducted in East Birmingham. 16 Islamic sisters had the privilege of attending the ‘Tarbiyyati spiritual gathering’. The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan and taught the attendees (Islamic sisters) and gave them information about using ‘Mustamal water’. Moreover, she encouraged the attendees to get the Tarbiyyah of giving Ghusl [to the deceased Islamic sister].


Under the supervision of Majlis Madrasatul Madina Baalighaat, a new online Madrasatul Madina Baalighaat has been opened in Warrington and Brierfield (UK). 15 Islamic sisters have enrolled in the newly established Madrasa. To spread ‘Quranic Education’, this department is fully committed to serve Islamic sisters through imparting ‘Quranic education with Tajweed’ and Fard Uloom (obligatory Islamic knowledge) to them. 


Under the supervision of Majlis Islah-e-A’maal (Islamic sisters), an online Sunnah-inspiring Islah-e-A’maal Ijtima was held in Willesden Green (UK) on 3rd November 2020. 11 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Ijtima. The female preacher of Dawateislami delivered a Sunnah-inspiring Bayan via Skype. She explained the easy methods of carrying out righteous deeds. Moreover, she gave the attendees (Islamic sisters) the mindset of becoming practicing of Nay’k Am’aal activity.