22 ذوالقعدۃ الحرام, 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت9جولائی 2020ء بروز جمعرات گوجرانوالہ پیپلزکالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران اور رکن کابینہ نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی ابو عتیق علی اصغر مدنی مجلس کفن دفن کے لاہور ریجن ذمہ دار نے شرکا کی ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے اور جدول بنانے کے حوالے سے تربیت فرمائی ۔

دوسری جانب قبرستان کمیٹی کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور قبرستان سے متعلق حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شریعت اسلامیہ کے بتائے ہوئے طریقہ کارکے مطابق مسلمانوں کی قبریں تیار کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:علی حسن عطاری رکن زون)


دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت ریجن ذمہ دارمجلس کفن دفن ابومحمد دانش تفسیر عطاری نے10جولائی 2020ء بروزجمعۃ المبارک ایس او پیز کیساتھ ڈویژن ذمہ دار محمد اشرف عطاری اور دھمیال ڈویژن کے کفن دفن ذمہ دار محمد اشفاق عطاری سے ملاقات کی اور شعبہ کفن دفن کے حوالے سے ڈویژن ذمہ داران کو مدنی پھول پیش کئے جبکہ علی پور فراش کابینہ مجلس کفن دفن کے ذمہ دار کی عیادت کرتے ہوئے دعائے صحت کی۔ اس دوران ان کے مرحوم والد کے لئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کا اہتمام کیا۔(رپورٹ: ابومحمد دانش تفسیر عطاری ریجن ذمہ دارمجلس کفن دفن)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت ریجن ذمہ دارمجلس کفن دفن ابومحمد دانش تفسیر عطاری نے9جولائی 2020ء بروز جمعرات ایس او پیز کیساتھ پنڈی اسلام آباد زون کے کفن دفن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا اور اور نگران مجلس کے جدول کی تیاری کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے جدول کی تیاری کرنے کے اہم نکات پیش کئے۔

دوسری جانب مجلس کفن دفن کےتحت میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن میں ہونے والے آن لائن کفن دفن کورس کی اختتامی تقریب میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان فرمایا جس میں راجہ جنگ پریس کلب کے صدر ،سیکرٹری اور دیگر عہدے داران سمیت کثیر صحافیوں نے شرکت کی۔(رپورٹ: ابومحمد دانش تفسیر عطاری ریجن ذمہ دارمجلس کفن دفن)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن  کے تحت گزشتہ روز نگران مجلس کفن دفن پاکستان سید مظہر عطاری نے ملتان ریجن کے زون ذمہ داران کا وڈیو لنک کے ذریعے مدنی مشورہ فرمایا جس میں نگران مجلس نے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے 16 جولائی سے شروع ہونے والے کورس میں حاضری کو یقینی بنانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرما تے ہوئے نگران مجلس نے شعبے کے تقرر مکمل کرنے کے متعلق اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی جس پر مشورے کے آخر میں شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سید مظہر عطاری نگران مجلس کفن دفن پاکستان)


پچھلے دنوں رکن شوری ابو مسرورحاجی منصور عطاری نے مجلس کفن دفن کے پورے پاکستان بھر کےریجن ذمہ داران کا بذریعہ وڈیو لنک مدنی مشورہ فرمایاجس میں رکن شوری نے ماہ جولائی میں ایس اوپیز کے ساتھ باقاعدہ عملی جدول کے متعلق شرکا کی تربیت فرما تے ہوئے اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے آن لائن شارٹ کورس کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں سات(7) دن کا آن لائن کورس ہوا جس میں شہر کراچی سمیت پاکستان اور ہند کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ متعلقہ ذمہ داران نے آن لائن کورس میں کامیاب ہونیوالے طلباء کو ٹیسٹ کے بعد سند دینے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر آن لائن کورس میں شریک کثیر اسلامی بھائیوں نے آن لائن کورس کے بارے میں تاثرات دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس کورس کو خوب سراہا اور آئندہ مزید کورس کرنے کی نیت بھی کی۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)


گزشتہ روز مجلس کفن دفن کے تحت U.Kمیں جاری 7 روزہ شارٹ آن لائن کورس کے شرکاء میں شعبہ کفن دفن کے نگران و رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری بذریعہ ویڈیو لنک سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


دعوت اسلامی کی مجلس  کفن دفن کے ذمہ دار نے 27جون 2020ءبروز ہفتہ کو کراچی ریجن کے لاسی گوٹھ قبرستان میں گورکن سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شریعت اسلامیہ کے بتائے ہوئے طریقہ کارکے مطابق مسلمانوں کی قبریں تیار کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔ نیز کابینہ ذمہ دار کیساتھ دعوت اسلامی کی مجلس حکیم کے ذمہ دار بغداد رضا بھائی سے ان کے والد صاحب کے انتقال پر تعزیت کی اور ایصال ثواب دعائےمغفرت کرتے ہوئے اہل خانہ کو صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔ جبکہ دوسری جانب مجلس کفن دفن کے ڈویژن ذمہ دار صدیق عطاری کی عیادت کی اور صحت یابی کی دعا کروائی۔( عزیر عطاری رکن مجلس مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)


دعوت اسلامی کی  مجلس کفن دفن کے تحت 14جون 2020ء سے 7دن کے آن لائن شارٹ کورس کروایا جا رہا ہے اس کورس میں اگر انسان نزع کی حالت ہو تو کیا کرنا چاہئے،غسل میت کا طریقہ،کفن بنانے اور پہنانے کا طریقہ،جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ،نماز جنازہ پڑھنے کا طریقہ،تدفین اور تلقین کرنے کا طریقہ۔اور اس کے علاوہ بہت سے مسائل کے متعلق اہم معلومات سکھائی جائیں گی۔

آپ تمام اسلامی بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس کورس میں خود بھی داخلہ لیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں اور کفن دفن کے متعلق ضروری علم حاصل کریں۔(رپورٹر۔ سید مظہر عطاری نگران مجلس کفن دفن پاکستان)


مجلس کفن دفن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے  سرجانی کابینہ ذمہ داران کے ہمراہ مبلغ دعوت اسلامی عدنان عطاری کے چھوٹے بھائی احمد رضا عطاری جن کا گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔

احمد رضا عطاری جامعۃ المدینہ کے درجہ خامسہ (پانچویں سال)کے طالبعلم تھے اور ان دنوں جامعۃ المدینہ کےفائنل امتحان کی تیاری میں مصروف عمل تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے پڑھائی تھی جس میں کثیر عاشقان رسول کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دوسری جانب ارشد عطاری کے والد صاحب جومرض شوگر کی وجہ سے پاوں میں شدید زخم کی تکلیف میں مبتلا ہیں ان کی عیادت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ سے تعویذات عطاریہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)


مجلس کفن دفن پاکستان دعوت اسلامی  کے تحت لاہور سے برمنگھم یو کے ریجن ذمہ داران کا زوم لنک کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا۔ مبلغ دعوت اسلامی رکن شوری ابو مسرور حاجی منصور عطاری نے ریجن ذمہ داران کو موجودہ صورتحال میں کرونا وائرس کے سبب وفات پانے مسلمانوں کے غسل میت اور کفن دفن کے حوالے سے تربیت فرماتے ہوئےمجلس کفن دفن کا کام کرنےکے ساتھ ساتھ آن لائن شارٹ کورس میں داخلوں کے حوالے سے قیمتی نکات پیش کیئے جس پر ذمہ داران نے پاکستان میں ہونے والے آن لائن کفن دفن کورس میں داخلہ لینے کی نیتیں کیں۔(رپورٹر۔ سید مظہر عطاری نگران مجلس کفن دفن پاکستان)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے 6جون2020ء بروز پیر ناظم آباد کابینہ کراچی میں واقع پاپوش قبرستان میں گورکن اسلامی بھائی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں قبر تیار کرنے سے لے کر مردے کے دفنانے تک کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا اور قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے کہا یہ دنیا فانی ہے اور ہم سب کو ایک دن اس دنیا کو چھوڑ کر اندھری قبر میں جانا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ڈویژن ذمہ دار اسماعیل بھائی کی عیادت کی اور انہیں بیماری سے شفاء پر شکر کرنے اور بیمار رہنے پر صبر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اللہ کی رضاء پر راضی رہنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹر۔عزیر عطاری مجلس کفن دفن فیضان مدینہ)