عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت خیابانِ راحت ڈیفنس کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اوراہلِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کر نے کی ترغیب دلائی۔