اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ
رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول اچھی صحبت فراہم کرتا ہے،
اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر لاکھوں لوگ گُناہوں بھری زِندگی سے تائب ہوکر نیکیوں
بھری زِندگی گُزار رہے ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ دین کے
مُقدَّس جذبے کے تحت مُسلمان قیدیوں کی سُنَّتوں بھری تَربِیَت کے لیے دُنیا کے کئی
جیل خانوں میں دعوتِ اسلامی کی مجلس ”اِصلاح برائے قیدیان“ کے ذَریعے مَدَنی
کام کی ترکیب ہے۔ پاکستان کی مُتعدَّد جیلوں میں تعلیمِِ قُراٰن کے لئے مدرسے قائم
ہوچکے ہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمام جیلوں میں یہ
مَدارس قائم کئے جائیں گے۔کئی جیلوں میں روزانہ شیخِ طریقت، امیر اَہل سُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کےرسائل سے درس دیا جاتاہے نیز کئی جیلوں میں ماہانہ و ہفتہ وار اِجتماعِ
ذِکْرو نعت کابھی سلسلہ ہے۔ دُکھیارے قیدیوں کو دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و
تعویذاتِ عطاریہ کے دئیےہوئے تعویذات فِیْ سَبِیْلِ اللہ پہنچائے
جاتےہیں۔ رہائی پانے والوں کی تَربِیَت کے
لیے مختلف کورسز کا اِہْتمام کیا جاتا ہے۔ مثلاً 41دن کا مَدَنی اِنعامات وقافلہ
کورس، 63دن کا تربیتی کورس،12روزہ مدنی کورس، اِمامت کورس اورمُدرس کورس وغیرہ
کابھی سلسلہ ہے۔