گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس دوران شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام مختلف مقام پر بستے لگائے گئے جس میں عزیر عطاری (رکن مجلس فیضان مدینہ) اور رکن ِکابینہ لانڈھی آصف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نےشعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:غیاث الدین)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت حافظ آباد میں نگرانِ زون مولانا محمد وسیم عطاری نے ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خان سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے گفتگو کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے حافظ آباد میں ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین منانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تعریفی سرٹیفیکٹ دیا جس پر نگرانِ زون نے اظہارِ مسرت کیا۔ (رپورٹ:محمد ذوالفقار عطاری نگران کابینہ علی پور چٹھہ،کانٹینٹ:غیاث الدین)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 14دسمبر 2021ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ رضوان عطاری، اجارہ ذمہ دار (گریس) شوکت عطاری مدنی ، ائمہ مساجد ذمہ دار (یونان)عثمان عطاری اور مساجد کی مجلس سمیت دیگرذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے’’ مسجد کے ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے مساجد اور جائے نماز میں آنے والے مسائل پر کلام کیا نیز مساجد کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے شرعی اصولوں کو بیان کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مساجد کی مجالس  کو  چندہ جمع کرنے کی شرعی احتیاطیں  اور ان کے مصارف کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمدشعبان  عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین)

دعوتِ  اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی دار المدینہ ملیر کیمپس میں سنتوں بھرے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 18 ٹیچرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول دیتے ہوئے ’’ایک اُستاد کو کیسا ہونا چاہئے؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور بطور معلم خوف خُدا کے ساتھ تدریس کرنے، طلباء میں خوفِ خدا پیدا کرنے، اپنی اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا کی بھی اخلاقی تربیت کرنےکا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ غيبتوں، چغلیوں سے خود کو اور طلبا دونوں کو اپنا دامن بچانے کا ذہن دیا نیز حقوق العباد کی پاسداری کرتے ہوئے گھر میں بھی عاجزی و انکساری کا پیکر بننے کا درس دیا۔ ساتھ ہی مدنی مقصد کےتحت اپنی اصلاح اور نیک بننے کے لئے نیک اعمال کے رسالہ کے ذریعے اپنا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  کے تحت 2 دسمبر 2021 ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ درا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور علاقائی دورہ کرنے کے متعلق اہدادف بھی دیئے نیز محافلِ نعت اور محارم کو مدنی قافلوں میں شرکت کروانے کے حوالے سے نکات بھی بتائے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کی  نومبر 2021ء کی بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ماہانہ کارکردگی پیش خدمت ہیں:

علاقائی دوروں کی تعداد:101

علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 361

شعبہ کی اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے محارم اسلامی بھائیوں کی تعداد:7

شعبہ علاقائی دورہ کے تحت تقسیم ہونے والی کتاب : 01

شعبہ علاقائی دورہ کے تحت تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 1 ہزار 132


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے  تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں نومبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی یہ رہی:

محافلِ نعت کی تعداد: 133

محافلِ نعت کے ذریعے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 206

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 98

محافلِ نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد:3 ہزار 452

سیکھنے سکھانے کے حلقوں کی تعداد:5

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 215 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن( اسلامی بہنیں) کے تحت 9 دسمبر2021ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجرکیمپ کراچی میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی 15ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ بتایا اور اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کے حوالے سے ذہن دیا نیز ٹیسٹ دینے کے حوالے سے مدنی پھول بھی بتائے ۔


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 6 نومبر 2021 ءبروز پیر بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقے رشیدہ آبا د کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو 8 دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کا بھی ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں سا لانہ شیڈول سو فیصد ہونے پر تحائف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ  ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں ڈویژن تا علاقائی سطح تک کی نگران مع شعبہ مشاورت کی 15 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے تمام ذمہ در اسلامی بہنوں سے سابقہ دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے نیز ماہانہ شیڈول کو وقت پر جمع کروانے کے ساتھ ساتھ اپنی ما تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں سے بھی وقت پرشیڈول وصول کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں) کے تحت ماہ نومبر2021ء میں خضدار کابینہ میں ہونے والے دینی کام کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

تقسیم کئےگئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:27

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 16

ماہ میں اکثر دن روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8

ماہ میں 4/5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4

یومِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4

ایامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 9 دسمبر 2021 ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں قائم بینکوئیٹ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں لیڈی ڈاکٹرز ،ٹیچرز میڈیکل کی طالبات سمیت کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفل نعت کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا ۔ اس کے بعد رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔ دعا صلوة وسلام پر محفل نعت کا اختتام ہوا ۔