محمد اسماعیل عطاری ( درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ فیضان
بخاری ، موسیٰ لین لیاری کراچی)
ماہنامہ فیضان مدینہ کے قارئین! اللہ پاک قرآن پاک میں
فرماتا ہے:
ترجمۂ کنز العرفان
:آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگادیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے کلام کریں گے اور ان
کے پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔(پ 23،یٰس 65)
اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ: آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگادیں گے۔ اس آیت کا معنی
یہ ہے کہ ابتداء میں کفار اپنے کفر اور
رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
کو جھٹلانے کا انکار کریں گے اورکہیں گے ،ہمیں اپنے رب اللہ کی قسم کہ ہم ہرگز مشرک نہ تھے،تو اللہ تعالیٰ ان کے
مونہوں پر مہر لگا دے گا تاکہ وہ بول نہ
سکیں ،پھران کے دیگر اَعضاء بول
اٹھیں گے اور جو کچھ ان سے صادر ہوا ہے سب
بیان کردیں گے تاکہ انہیں معلوم ہو جائے کہ وہ اَعضا جو گناہوں پر ان کے مددگار تھے وہ ان کے خلاف ہی گواہ بن
گئے۔
( خازن ، یس ، تحت الآیۃ : 65، 4 / 10، مدارک ، یس ، تحت الآیۃ : 65 ، ص992، جلالین ، یس ، تحت الآیۃ : 65، ص372، ملتقطاً)
قیامت کے دن انسان کی
اپنی ذات اس کے خلاف گواہ ہو گی:
معلوم
ہوا کہ بندہ اپنے جسم کے جن اَعضاء سے گناہ کرتا ہے وہی اَعضاء قیامت کے دن اس کے
خلاف گواہی دیں گے اور اس کے تمام اعمال
بیان کر دیں گے اور اس کی ایک حکمت یہ ہے
کہ بندے کی ذات خود اس کے خلاف حجت ہو، جیساکہ حضرت ابو
ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک طویل حدیث کے آخر میں ہے کہ بندہ کہے گا: اے میرے رب! میں تجھ پر،تیری کتاب پر اور تیرے رسولوں پر ایمان لایا،میں نے نماز پڑھی،روزہ رکھا اور صدقہ دیا، وہ بندہ
اپنی اِستطاعت کے مطابق اپنی نیکیاں بیان
کرے گا۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا’’ابھی پتا چل جائے گا ،پھر ا س سے کہا جائے
گا :ہم ابھی تیرے خلاف اپنے گواہ بھیجتے ہیں ۔وہ بندہ اپنے دل میں سوچے گا
:میرے خلاف کون گواہی دے گا؟ پھر اس کے منہ پر مہر لگا دی جائے گی اور اس کی ران،
اس کے گوشت اور ا س کی ہڈیوں سے کہا جائے
گا : تم بولو۔ پھر اس کی ران، اس کا گوشت اور ا س کی ہڈیاں اس کے اعمال بیان کریں گی اور یہ اس لئے کیا
جائے گا کہ خود اس کی ذات اس کے خلاف حجت ہو اور یہ بندہ وہ منافق ہو گا جس پر
اللہ تعالیٰ ناراض ہو گا۔
( مسلم، کتاب الزہد والرقائق، ص1587، الحدیث: 16(2968))
یاد رہے
کہ مونہوں پر لگائی جانے والی مہر ہمیشہ
کے لئے نہ ہو گی بلکہ اعضا کی گواہی لے کر توڑ دی جائے گی، اس لئے وہ دوزخ
میں پہنچ کر شور مچائیں گے۔
فطرتِ انسانی کا تقاضا ہے کہ اگر اُس کا کوئی قریبی شخص یا
اس کا تعلق دار اس کے خلاف گواہی دے تو اس پر اعتراض کرنا، اس کے خلاف بولنا یا
ناراضی مول لینا عام ہے، انسان دنیا میں تو اس کے خلاف اقدام کرسکتا ہےلیکن بروزِ
قیامت اس کے پاس کوئی جواز نہ ہوگا خصوصاً جب اس کے اعضاء اس کے خلاف گواہی دیں گے
اور اس کے منہ پر مہر کردی جائے گی، اس مضمون کو قراٰنِ کریم میں اللہ پاک نے کچھ
اس طرح بیان فرمایا ہے:﴿ اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ وَ
تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ(۶۵)﴾ ترجَمۂ کنزُ الایمان: آج ہم ان کے مونھوں پر مُہر کردیں
گے اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے اور ان کے پاؤں ان کے کیے کی گواہی دیں گے۔(پ23،یٰسٓ:65)
اس آیت کے تحت صدرُ الافاضل حضرت سید مفتی محمد نعیم الدین
مراد آبادی رحمۃُ اللہِ علیہ خزائن العرفان میں فرماتے ہیں: یہ مُہر کرنا ان کے یہ
کہنے کے سبب ہو گا کہ ہم مشرک نہ تھے نہ ہم نے رسولوں کو جھٹلایا نیز ان کے اعضاء
بول اٹھیں گے اور جو کچھ ان سے صادر ہوا ہے سب بیان کر دیں گے ۔
تفسیرِ خازن میں ہے کہ کفار اپنے کفر اور رسولوں کو جھٹلانے
کا انکار کریں گے اورکہیں گے کہ ہمیں اپنے رب اللہ کی قسم کہ ہم ہرگز مشرک نہ
تھے،تو اللہ پاک ان کے مونہوں پر مہر لگا دے گا تاکہ وہ بول نہ سکیں، پھران کے دیگر
اَعضاء بول اٹھیں گے۔
(خازن،یٰسٓ، تحت
الاٰیۃ:65، 4/10)
شیخُ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطّاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی لکھتے ہیں کہ بندہ اپنے جسم کے جن اَعضاء سے گناہ کرتا ہے وہی اَعضاء قیامت
کے دن اس کے خلاف گواہی دیں گے اور اس کے تمام اعمال بیان کر دیں گے، اس کی ایک
حکمت یہ ہے کہ بندے کی ذات خود اس کے خلاف حجت ہو، جیساکہ حضرت ابو ہریرہ رضی
اللہُ عنہ سے مروی ایک طویل حدیث کے آخر میں ہے کہ بندہ کہے گا: اے میرے رب!میں
تجھ پر،تیری کتاب پر اور تیرے رسولوں پر ایمان لایا،میں نے نماز پڑھی،روزہ رکھا
اور صدقہ دیا، وہ بندہ اپنی اِستطاعت کے مطابق اپنی نیکیاں بیان کرے گا۔ اللہ تعالیٰ
ارشاد فرمائے گا’’ابھی پتا چل جائے گا“ پھر ا س سے کہا جائے گا: ہم ابھی تیرے خلاف
اپنے گواہ بھیجتے ہیں۔ وہ بندہ اپنے دل میں سوچے گا: میرے خلاف کون گواہی دے
گا؟پھر اس کے منہ پر مہر لگا دی جائے گی اور اس کی ران،اس کے گوشت اور اس کی ہڈیوں
سے کہا جائے گا : تم بولو۔ پھر اس کی ران،اس کا گوشت اور ا س کی ہڈیاں ا س کے
اعمال بیان کریں گی اور یہ اس لئے کیا جائے گا کہ خود اس کی ذات اس کے خلاف حجت ہو
اور یہ بندہ وہ منافق ہو گا جس پر اللہ تعالیٰ ناراض ہو گا۔(مسلم،ص1214،حدیث:7438،
صراط الجنان،8/274)
اے عاشقانِ رسول! ہمیں چاہئے کہ اپنے اعضاء کو گناہوں سے
بچاکر نیکیوں میں لگائیں، پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ
عالیشان ہے: تسبیح، تہلیل اورتَقْدیس کو خودپر لازم کر لو اس سے کبھی غفلت نہ
برتنا اور اُنگلیوں پر شمار کیا کرو کیونکہ انہیں بولنے کی قوت عطا کی جائے گی۔ یعنی
وہ بروزِ قیامت گواہی دیں گی۔(ابو داؤد،2/115،حدیث:1501)
(نوٹ: تسبیح یعنی سُبْحٰنَ اللّٰہ، تہلیل یعنی
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، اور تقدیس یعنی سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَّ بُّنَا
وَرَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْح یا سُبْحٰنَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْس)
اللہ کریم ہمیں اپنے اعضاء کو گناہوں سے باز رکھنے کی توفیق
عطا فرمائے۔امین
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بہن نے واہگہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن سلامت پورہ میں قائم گلستان پبلک ہائی اسکول کا وزٹ کیا جہاں پہلے سے ہفتہ وار درس ديا
جارہا ہے اب مزيد وہاں کی پرنسپل سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ کے بارے میں
بتايا اور درست تجويد کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے/ پڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے ایک مدرسہ کو بطور ٹيچر وہاں ہائير کر وایا۔ ہاتھوں ہا تھ کلاسز میں مدنی قاعدے
پڑھنے کا سلسلہ بھی ہوا ۔
جامعۃ
المدينہ گرلز جوڑے ،نشاط اور ڈھوتر میں 12 دن پر مشتمل دینی کام کورس کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2021ء کو شمالی لاہور
زون مياں مير کابینہ ڈویژن جوڑے میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز اور ڈویژن بھٹہ چوک
کے جامعۃ المدينہ نشاط ، پنیالہ اور
ڈھوتر ميں 12 دن پر مشتمل دینی کام کورس کا انعقاد ہواجن میں طالبات نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں عملی طور پر دینی کاموں کو کرنے کاذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے تحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن علاقہ ايکسپو
سينٹر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں مخير اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے فقہ میں مستعمل پانی اور اسلامی بہنوں کی نماز کے بارے میں بتایا اور اس کے بعد ’’علم دين کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بيان کیا جس میں انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پاک میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن ڈویژن سلامت پورہ میں
علاقائی دوروں کا سلسلہ ہواجس میں شعبہ تعلیم ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین ،گورنمنٹ
اشرف ہائی اسکول،گورنمنٹ سہرورديہ اسکول، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سلامت پورہ کی لیڈی پرنسپلز سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ
اور مدنی قاعدہ کی app ،نورالايمان اور معرفۃالقراٰن کے بارے میں تفصیل سے بتايا ۔
اس کے علاوہ انہیں دعوت
اسلامی کی طرف سے اچھی مدرسہ ہائير کرنے کی بھی تجویز دی جس پر انہوں نے دعوت
اسلامی کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب شعبہ تعلیم(اسلامی
بہنیں)
کے تحت ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مدنی دورہ کرکے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ،کوٹ
خواجہ سعيد اسکول دوسری جانب شاھدرہ
مريدکے ڈویژن مريدکے میں قائم الرحمان گرائمر اسکول،ياسر رفيع گرائمر
اسکول، لياقت آئيڈيل اسکول میں وائس
پرنسپلز سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ ،نورالايمان
اور معرفۃالقراٰن کے بارے میں تفصیل سے بتايا ۔ ساتھ ہی یہ کتابیں اسکول نصاب میں
شامل کرنے کا ذہن دیا۔
ميراں
حسين زنجانی کابینہ ڈویژن چائنہ اسکيم میں
بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی کے تحت گزشتہ دنوں ميراں حسين زنجانی کابینہ ڈویژن
چائنہ اسکيم میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں علاقائی دورہ شیڈول کے مطابق کرنے کا ذہن دیا
گیا اور کارکردگی شیڈول بر وقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا
جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں سالانہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں ریجن تعلیمی ذمہ دار، زون ٹرینرز ، اراکین
مجلس اور دیگر پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ
میں مختلف اہم موضوعات پر اسلامی بہنوں کی
تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیمی
اور انتظامی نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں گئیں۔
علاوہ
ازیں اراکینِ عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی اس سیشن میں اہم موضوعات پر کلام کیا نیز بالخصوص
شعبہ فیضانِ اسلام اور نیو مسلم اسلامی بہنوں کے حوالے سے بھی اہم معاملات تعلیمی
امور مجلس کے ساتھ مشاورت کا حصہ رہے۔
آخر
میں سیشن میں شریک اسلامی بہنوں میں تحائف
کی تقسیم کاری کا سلسلہ ہوا نیز نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والی ریجن ذمہ داراسلامی
بہنوں اور زون ٹرینز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شیلڈز اور Appreciation
letter بھی دیئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 8دسمبر2021ء بروز بدھ پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں میر پور کشمیراور پشاور کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرری کرتے وقت کے نکات بیان
کئے اور تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔
٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 دسمبر2021ء بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن نے
کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دور کیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔
٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے تحت 7دسمبر 2021ء بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن نے گجرات زون و کابینہ نگران اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورہ لیا جس میں تقرری
کرتے وقت کے نکات بیان کئے۔
مولانا مہروز عطاری مدنی اور سید حسنین عطاری 13 دسمبر
سے 20 دسمبر تک پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے
نگران
شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی اور نگران شعبہ تقسیم رسائل سید
حسنین عطاری آج 13 دسمبر 2021ء سے 20 دسمبر 2021ء تک پاکستان کے مختلف شہروں کا
دورہ کریں گے۔
دوران دورہ شعبہ رابطہ بالعلماء، جامعۃ المدینہ
بوائز / گرلز، مدرسۃ المدینہ بوائز / گرلز، شعبہ مکتبۃ المدینہ، شعبہ تقسیم رسائل،
شعبہ دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول / کالج، شعبہ رابطہ برائے تاجران، شعبہ
مدنی قافلہ، شعبہ تعلیم، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، شعبہ پروفیشنلز
ڈیپارٹمنٹ، شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، شعبہ اصلاح اعمال اور شعبہ رابطہ برائے
خصوصی شخصیات سے ذمہ داران سے ملاقات کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔ ملاقات میں ذمہ
داران کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کو بڑھانے، اس کے قارئین کی تعداد
میں اضافہ کرنےاور اس کی سیل کو بڑھانے کا ہدف دیں گے۔
ان
دنوں جن جن مقامات کا دورہ کریں گے ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
13/14
دسمبر 2021ء کو لاہور،15/16 دسمبر 2021ء کو اسلام آباد، 17/18 دسمبر 2021ء کو فیصل
آباد اور 19/20 دسمبر 2021ء کو ملتان کا دورہ کریں گے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
پچھلے دنوں گوادر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں صحافیوں سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں محمدجہانزیب عطاری( رکن ِشعبہ و رکنِ لسبیلہ
کابینہ) نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کی تربیت ورہنمائی کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور
پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:اسرار عطاری میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت ملتان زون کے رکن محمد آصف عطاری نے دینی کاموں
کے سلسلے میں جامعۃ المدینہ سمیجہ آباد میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔
Dawateislami