آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا، امیر اہلسنت مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
شیخ
الاسلام، امام برہان الاسلام، ابراہیم زرنوجی رحمۃُ
اللہِ علیہ فرماتے ہیں:”علم
کو اس وجہ سے شرافت و عظمت حاصل ہے کہ علم ، تقویٰ تک پہنچنے کا وسیلہ ہے جس کے
سبب بندہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حضور بزرگی
اور ابدی سعادت کا مستحق ہوجاتا ہے“۔( تعلیم المتعلم طریق التعلم،ص6)
کروڑوں حنفیوں کے پیشوا حضرتِ سیّدنا امامِ اعظم ابو حنیفہ
رحمۃُ اللہِ علیہ سے کسی نے سوال کیا کہ آپ اس بلند مقام پر کیسے پہنچے آپ رحمۃُ
اللہِ علیہ نے ارشاد
فرمایا: ”میں نے (اپنے علم سے)دوسروں کو فائدہ
پہنچانے میں بخل نہیں کیااور دوسروں سےاستفادہ کرنے (سیکھنے )میں شرم نہیں کی“۔ (در
مختار،المقدمۃ،1/127)
اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا ارشاد ہے:”صوفی بے علم مسخرۂ شیطان است“یعنی بے علم صوفی شیطان کا مسخرہ
ہے۔(فتاویٰ رضویہ، 24/132)اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا
خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں: ”بے علم مجاہدہ والوں کو شیطان انگلیوں پر
نچاتا ہے ،منہ میں لگام ، ناک میں نکیل ڈال کر جدھر چاہے کھینچے پھرتا ہے“۔ (فتاویٰ رضویہ،21/528)
علم دین کی پھیلانے کے لئے ہر ہفتے کی
طرح آج رات 18دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بعد نماز عشاء عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس مدنی
مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات
ارشاد فرمائیں گے۔ اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔
تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے
میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 15دسمبر
2021ء بروز بدھ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے لاہور میں ننکانہ پریس کلب کے صدر چوہدری
افضل حق سے ملاقات کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عثمان عطاری ( رکن مجلس و رکن لاہور ریجن
ذمہ دار)نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت
ننکانہ میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر انہوں نےاظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:اسرار
عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نجی چینلز کے اسائنمنٹ ایڈیٹرز کی عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری
دعوتِ اسلامی کے میڈیاڈیپارٹمنٹ کے تحت 15دسمبر
2021ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نجی چینلز کے اسائنمنٹ ایڈیٹرز
کے وفد کی آمد ہوئی جن جبران( ایکسپریس نیوز )، صہیب( ہم ٹی وی)، یاسر نیو نیوز، دانیال( 24 نیوز) ، راحیل
بیگ (24 نیوز)
، عاصم (K21) اور محمد قاسم (GNN) شامل
تھے۔
اس موقع پر رکن ِشعبہ و رکنِ کراچی ریجن محمد
شجاعت عطاری اور رکنِ شعبہ محمود عطاری نے ان حضرات کا استقبال کرتے ہوئے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے
دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈویژن اعظم بستی کی فیضانِ جمالِ مصطفیٰ مسجد میں
قافلہ اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام
15دسمبر 2021ء بروز بدھ ڈویژن اعظم بستی کی فیضان جمال مصطفیٰ مسجد میں قافلہ
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ کابینہ شکیل عطاری، جہانگیر عطاری، قاری نیاز عطاری، عاطف رضا عطاری،
قیصر رضا عطاری، عبدالمطلب عطاری، علاقائی
ذمہ دار عتیق عطاری اور عبدالرشید عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلا می کے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری اور ابوبکر عطاری نے دینی کاموں کے
سلسلے میں واں بھیچراں کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے چوک درس کا اہتمام کیا نیز اسپیشل
پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
پچھلے دنوں نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری نے رکنِ زون ابو بکر عطاری کے ہمراہ میانوالی
کےدورےکے دوران اسپیشل پرسنز اعجاز کے گھر پرجا کر اُن سے عیادت کی۔
اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں
بیمار کی فضیلت بتاتے ہوئے ان کے لئے دعا ئے صحت کروائی جس پر اسپیشل پرسن نے ذمہ
داران سے اظہارِ تشکر کیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے تحت نگران شعبہ محمد حنیف عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں میانوالی کا دورہ
کیا ۔
اس دوران انہوں نے رکن ِزون میانوالی ابو بکر
عطاری اور قاری جاوید عطاری کے ہمراہ محمد افضل(اسپیشل پرسنز )کی وفات پرا ُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر
کی تلقین کی۔
بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اہل خانہ سے
ملاقات کی اور اشاروں کی زبان میں بیان کیا نیز مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کروائی گئی جس مرحوم کے
گھر والوں نے اظہارِ تشکر کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت نگران شعبہ محمد حنیف عطاری نے
دینی کاموں کے سلسلے میں میانوالی فیصل
آباد کا دورہ کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 15 دسمبر
2021ء بروز بدھ انڈسٹریل ایریا کراچی کے اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا جس میں مقامی گورکن نے شرکت کی۔
اس دوران آصف عطاری لانڈھی ذمہ دار نے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کی قبرستان میں کام کرنے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی کی جس
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے
تحت15 دسمبر 2021ء بروز بدھ ذمہ داران نے سیالکوٹ
میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار نگران شعبہ
رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے اُنہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا
تعارف پیش کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرے اہتمام 14 دسمبر 2021ء کو بنگلادیش
کے شہر ڈھاکہ ساؤتھ زون کی کھلگاؤ(
khilgao)کابینہ کی سانتیی پور ( santipur) ڈویژن میں ایصال ثواب اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 70 اسلامی بہنیں شامل تھیں ۔
ایصال
ثواب اجتماع میں مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے
دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے
لئے دعوت کو قبول بھی کیا۔
شیخِ
طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان
اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی
مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ہے۔
چنانچہ
اسی سلسلے میں 6 دسمبر2021ء بروز پیر کو تنظیمی لحاظ سے ناروے Norway کے مختلف شہروں میں یومِ قفل منایا گیا جس
میں 28 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’خاموش شہزادہ ‘‘کا مطالعہ کیا اور 14
اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی نیز 3 اسلامی
بہنوں نے ایّامِ قفلِ مدینہ منایا۔
Dawateislami