9 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے دینی کاموں
کا جائزہ لینے کے لئے 26 مئی 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکھر میں ذمہ داران
کی میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ داران و محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبےکے صوبائی ذمہ دار محمد شفیق عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے
میں ترقی کیسے کرنی ہے؟ اور شعبے کے دینی کاموں کو کیسے بڑھانا ہے؟ اس پر شرکا کی
رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے مختلف نکات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭گلی گلی
مدرسۃالمدینہ کا آغاز٭فیضانِ صحابیات کا
آغاز٭ہفتہ وار اجتماع شروع کروانا۔(رپورٹ: محمد شفیق عطاری ، شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)