24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسے گزشتہ دنوں میانوالی زون کی میانوالی
کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری ‘‘کے موضوع پر بیان کیانیزاسلامی بہنوں
کو دعائے شفاء اجتماع اور دینی کام کورسز منعقدکروانے کی ترغیب دلائی ۔مزید
کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیااور علاقائی سطح پر
تقرری مکمل کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئے ۔اس کےبعد شعبہ شب و روز کےحوالےسے کابینہ و ڈویژن سطح پرتقرر ی مکمل کی اور شعبہ تعلیم کی ذمہ دار بھی مقرر کی ۔اسلامی بہنوں نے دینی کام بڑھانے کی
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔