24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن
ساؤتھ زون 2 کی زون نگران اسلامی بہن نے زون مشاورت و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر ینٹ مدنی مشورہ لیا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے تقسیم کاری
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تقسیم کاری کی اہمیت سے آگاہ کیا ۔
اس کے بعد زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کو
کابینہ نگران اسلامی بہنوں سے رابطے کو
مضبوط کرنے اور میسیجز و کال کا بروقت جواب دینے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ
کی بکنگ کے حوالے سے بھی مدنی پھول دئیے۔کارکردگی مکمل کالم کے ساتھ دینے اور اس
میں بہتری لانےپرتوجہ دلائی۔ مزید ڈویژن اور علاقوں میں زیادہ سے زیادہ دینی کام
کو بڑھانے کے حوالے سے تربیت کی۔