چوک درس

4 years ago

دعوت ِاسلامی کی مجلس  ذرائع آمدورفت کے تحت بدین جرنل بس اسٹاپ پر نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں ذمّہ داران نے چوک درس کے ذریعے ڈرائیوروں کو دعوت ِاسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا اورسفر کے دوران گانے باجے لگانے کے بجائے سنّتوں بھرے بیانات اور نعت شریف لگانے کی بھی ترغیب دی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ“دل جیتنے کا نسخہ” بھی تحفے میں دیا ۔

اسی طرح K.P.K ضلع مانسہرہ میں مجلس ذرائع آمدورفت کے تحت لاری اڈّا میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں ذمّہ داران نے ڈرائیورز حضرات ،کنڈیکٹرز اور بکنگ کرنے والے افرادسے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کاتعارف کرتے ہوئے نیکی کی دعوت بھی دی ۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمدورفت کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ داران،نگرانِ مجلس اور دیگرعاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری نے مجلس کی کاکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مد نی تربیت کی او رآئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے انہیں مدنی پھول دئیے۔