دعوتِ اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام  18جنوری بروز ہفتہ ساوتھ سینٹرل زون کراچی ریجن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں بس مالکان، سروس مینیجر، ڈرائیور حضرات سمیت محمد ذیشان عطاری ریجن مجلس ٹرانسپورٹ نے شرکت کی۔ مزیدچوک درس اور انفرادی کوشش کے ذریعہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شراب نوشی کے نقصا نات پر بیان بھی کیا، مبلغ دعوت اسلامی نے کہا ’’شراب نوشی حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے جسمانی اور روحانی نقصانات کا باعث ہے اللہ کی نافرمانی کا سبب ہے ‘‘ نیز مبلغ دعوت اسلامی نے اس موقع پر شخصیات سے بھی ملاقات کی ۔(رپورٹ: عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار ایسٹ ملیر زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد و رفت کے تحت گزشتہ روز پیر  ودھائی لاری اڈہ میں شکر گڑھ بس اسٹینڈ پر مدرستہ المدینہ بالغان کا آغاز ہوا جس میں ڈرائیور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور مجلس کےاس کام کو بہت سراہا اور پابندی کے ساتھ مدرستہ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی نیت بھی کی جبکہ گجرات لاری اڈہ میں مجلس ذمہ دار اسلامی بھائی نے اپنی ذاتی رقم سے پانچ” فیضانِ نماز“کتاب خرید کر تقسیم کی نیزایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کے لیے اب تک چار اسلامی بھائی تیار ہو چکےہیں۔(رپورٹ:محمد عرفان رضا عطاری ،ریجن ذمہ دار مجلس ٹرانسپورٹ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت پچھلے دنوں راولپنڈی لاری اڈہ کے آ ٹو ورکشاپ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں  ورکشاپ اونر ،کاریگر اور گاڑی مالکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلام آباد نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے شرکاکو مدرستہ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔یاد رہے! پچھلے دو ماہ سے اس ورکشاپ میں دعوت اسلامی کے مدرستہ المدینہ بالغان لگایا جارہا ہے۔ (محمد عرفان رضا عطاری ریجن زمہ دار مجلس ٹرانسپورٹ اسلام آباد ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد و رفت کے تحت پچھلے دنوں شکر گڑھ پنجاب میں واقع ٹرمینل میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار مجلس ذرائع آمد و رفت نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،خالد امین عطاری، لاہور ریجن،مجلس مجلس ذرائع آمد و رفت)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد و رفت کے تحت پاکستان کے شہر ملتان کےلاری اڈے میں محفلِ ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیرتعداداس شعبے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حلال رزق کمانے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: محمد اسماعیل عطاری، نگرانِ مجلس ذرائع آمدو رفت)

27اکتوبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد و رفت کے ذمہ داران نے نگرانِ مجلس ذرائع آمد و رفت کے ہمراہ گجرات ٹرانسپورٹ، ڈپٹی گروپ آف ٹرانسپورٹ اور عمران ٹرانسپورٹ آنرز سے ملاقاتیں کیں اور ان کے آفسز میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا۔ نگرانِ مجلس ذرائع آمد و رفت نےانہیں نیکی کی دعوت پیش کی اوردعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں  ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے اپنے شعبے کے متعلق تفصیلاً بریف کیا۔ علاوہ ازیں ٹرانسپورٹ کمپنیز میں مدنی ڈیٹا انٹر کروایا اور بسوں میں چلانے کی ترغیب دلائی نیز ڈرائیور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ، خالد امین عطاری،مجلس ذرائع آمد و رفت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد و رفت کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے نگرانِ مجلس ذرائع آمد و رفت کے ہمراہ پشاور میں قائم مسلم بس سروس ٹرمنلز اور دیگر بس اڈوں پر ڈرائیور اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔نگرانِ مجلس ذرائع آمد و رفت نےانہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں  ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیزبسوں میں مدنی چینل چلانے کے لئے ڈرائیور اسلامی بھائیوں کو مدنی چینل کا مفت ڈیٹا بھی دیا۔ علاوہ ازیں ذمہ داران نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے بس اڈوں پر موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، خالد امین عطاری،مجلس ذرائع آمد و رفت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمدورفت کے تحت 10 اکتوبر2019ء کو ریجن اور زون ذمہ دار نے نگرانِ مجلس ذرائع آمدورفت کےہمراہ سہراب گوٹھ کراچی ریجن ایسٹ زون بس اڈے پر ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،محمد عزیز عطاری،ریجن ذمّہ دارمجلسِ ذرائع آمدورفت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمدورفت کے تحت  9 اکتوبر2019ءکو ریجن اور زون ذمہ دار نے نگرانِ مجلس ذرائع آمدورفت کے ہمراہ پی آئی بی کالونی گلشن اقبال کابینہ کراچی میں علاقائی دورہ کیا اور ٹراسپوٹر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔ نگرانِ مجلس نے اسلامی بھائیوں کی نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو نے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمدورفت    کے تحت 24 ستمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس ذرائع آمدورفت نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ اسلامی بھائیوں میں مدنی کام کرنے اور شعبے میں ترقی کے متعلق نکات فراہم کئے۔ (رپورٹ، محمد اسماعیل عطاری،نگران مجلس ذرائع آمدورفت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد و رفت کے  ذمّہ دارن نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ 21 ستمبر2019ء کو جھنگ روڈ فیصل آباد میں گڈز اڈے اور ورکشاپ میں مدنی حلقے لگائے جس میں نگرانِ مجلس ذرائع آمد و رفت نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے سلام میں پہل کرنے کے موضوع پر درس دیا اور وضو کاطریقہ بھی بتایا۔(رپورٹ، محمد اسماعیل عطاری،نگران مجلس ذرائع آمد و رفت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹرز) کے تحت ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس ذرائع آمدورفت پاکستان نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات پیش کرتے ہوئے ذمّہ داران کو اپنے اپنے علاقوں سے زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو محرم الحرام 1441ھ کے قافلے میں سفر کروانےکی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹرز) کے تحت ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ لاہور اسکائی ویز ٹرانسپورٹ کمپنی کے آنر سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے محرم الحرام 1441ھ کے قافلے میں سفر کرنےاورمدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں جمعہ پڑھنے کی دعوت دی ۔

اسی طرح مجلس ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹرز) کے تحت لاہور نیازی اڈےکے قریبی مسجد میں درس و بیان کا سلسلہ ہوا جس میں ٹرانسپورٹ سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس ذرائع آمدورفت نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کی تر بیت کرتے ہوئے محرم الحرام 1441ھ کے قافلے میں سفر کرنےکی ترغیب دلائی جس پر کئی عاشقانِ رسول نے نیتوں کا اظہار بھی کیا۔