17 رمضان المبارک, 1445 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد و رفت کے تحت پچھلے
دنوں ذمہ داران نے نگرانِ مجلس ذرائع آمد و رفت کے ہمراہ پشاور میں قائم مسلم بس
سروس ٹرمنلز اور دیگر بس اڈوں پر ڈرائیور اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔نگرانِ
مجلس ذرائع آمد و رفت نےانہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیزبسوں
میں مدنی چینل چلانے کے لئے ڈرائیور اسلامی بھائیوں کو مدنی چینل کا مفت ڈیٹا بھی
دیا۔ علاوہ ازیں ذمہ داران نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے بس اڈوں پر موجود اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،
خالد امین عطاری،مجلس ذرائع آمد و رفت)