دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹرز) کے تحت ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس ذرائع آمدورفت پاکستان نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات پیش کرتے ہوئے ذمّہ داران کو اپنے اپنے علاقوں سے زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو محرم الحرام 1441ھ کے قافلے میں سفر کروانےکی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹرز) کے تحت ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ لاہور اسکائی ویز ٹرانسپورٹ کمپنی کے آنر سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے محرم الحرام 1441ھ کے قافلے میں سفر کرنےاورمدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں جمعہ پڑھنے کی دعوت دی ۔

اسی طرح مجلس ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹرز) کے تحت لاہور نیازی اڈےکے قریبی مسجد میں درس و بیان کا سلسلہ ہوا جس میں ٹرانسپورٹ سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس ذرائع آمدورفت نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کی تر بیت کرتے ہوئے محرم الحرام 1441ھ کے قافلے میں سفر کرنےکی ترغیب دلائی جس پر کئی عاشقانِ رسول نے نیتوں کا اظہار بھی کیا۔