قرآن وحدیث کی روشنی میں شفاعتِ مصطفی کے ثبوت پر

سیّدی اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن کی انتہائی مختصر وجامع تحریر

إِسْمَاعُ الْأَرْبَعِیْن فِیْ شَفَاعَۃِ سَیِّدِالْمَحْبُوْبِیْن

کی تسہیل وتخریج بنام

شفاعت کے متعلق 40حدیثیں

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭آیات واحادیث کے حوالہ جات کی حَتَّی الْمَقْدُوْرتخریج کی گئی ہے ۔٭ مشکل الفاظ کی تسہیل اور مشکل الفاظ پر اعراب کی کوشش کی گئی ہے۔٭ متنِ احادیث پر مکمل اعراب لگائے گئے ہیں تاکہ عام اسلامی بھائیوں کو پڑھنے میں آسانی ہو ۔٭ جو اصطلاحات استعمال ہوئیں ان کی حاشیہ میں تعریف ذکرکردی گئی ہے ۔ جہاں ترجمہ امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا نہیں ہے وہاں بریکٹ میں ترجمہ کیا گیا ہے اورامتیاز کیلئے آخر میں ’’ت‘‘ لکھ دیا گیا ہے ۔٭ جس آیت کا ترجمہ امام اہلسنّت رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا نہیں ہے وہاں کَنْزُ الْاِیْمَان سے ترجمہ کیا گیا ہے ۔٭متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ ( ( ) ) اور کتابوں کے ناموں کو اِنورٹڈ کاماز ’’ ‘‘ کے ذریعے ممتاز کیا گیا ہے ۔٭ ماخذ ومراجع کی فہرست مع مطابع وسنِ طباعت تیار کی گئی ہے ۔٭آخر میں فہرستِ مضامین بنائی گئی ہے ۔٭اَغلاط کم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ کی گئی ہے۔

28صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2018میں 1st ایڈیشن میں20ہزار سے زائد شائع ہوچکا ہے ۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے16روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now