24 جمادی الاولٰی, 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے میر پور خاص میں تاجروں کےدرمیان مدنی حلقہ لگایااور ان کو 12مدنی کاموں کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جبکہ نگران مجلس نے حیدر آباد ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا اور مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:محسن عطاری، مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت  14 جنوری2020ء بروز منگل کراچی ریجن مجلس تاجران کےذمہ داران کا مدنی مشورہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہواجس میں شعبے کے متعلقین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نےذمہ داران کو جوش و جذبے کے ساتھ مدنی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور 16 جنوری کو ہونے والے مدنی مشورے کی تیاری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محسن عطاری، مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت  14 جنوری2020ء بروز منگل گلزار ہجری کابینہ کے ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھر مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگران مجلس نےسنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئےاپنی صلاحیتوں کو دینِ اسلام کیلئے استعمال کرنے کا ذہن دیا اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز گلزار ہجری کابینہ کے رکن کا تقرر بھی کیا۔(رپورٹ:محسن عطاری، مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت  گزشتہ دنوں پاکپتن زون میں مدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ کابینہ پاکپتن، رکنِ زون پاکپتن رکنِ کابینہ، ڈویژن مشاورت کےذمہ دار نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ کابینہ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اورمدنی کاموں سے متعلق ذمہ داران سے مفید مشورے بھی لئے جبکہ ریجن نگران نے بھی بذریعہ فون مدنی پھول دیئے۔ 


لاہور ریجن میں شاہ عالم مارکیٹ میں  بزنس مین سے ملاقات اور مدنی حلقہ،نیکی کی دعوت پیش کی گئی

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے لاہور ریجن میں شاہ عالم مارکیٹ کے نامور بزنس مین چوہدری شفیق سے ملاقات کی۔ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی اور مختلف امور تبادلہ خیال ہوا۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے شاہ عالم مارکیٹ میں کاسمیٹک کے نامور تاجر شیخ کاشف جاوید کی دکان پر مدنی حلقہ لگایا جس میں تاجروں کو دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ہاتھوں ہاتھ ایپلی کیشن بھی ڈاؤن لوڈ کرنے کا سلسلہ ہوا۔ تاجروں نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کوخوب سراہا۔ (رپورٹ:محسن عطاری، مجلس تاجران)

پنجاب کے شہر قصور میں سنّتوں بھرا اجتماع،تاجر اسلامی بھائیوں کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت پنجاب کے شہر قصور میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس تاجران پاکستان نے ”شکر“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محسن عطاری، مجلس تاجران)

جیل روڈ کار مارکیٹ  پنجاب میں سنّتوں بھرا اجتماع

مختلف کمپنیز کے اونرز اور کار شوروم کے مالکان کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت جیل روڈ کار مارکیٹ پنجاب میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مختلف کمپنیز کے اونرز اور کار شوروم کے مالکان نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران پاکستان نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔تاجرحضرات نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو خوب سراہا۔(رپورٹ:محسن عطاری، مجلس تاجران)

  دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد کی ڈویژن ملت روڈ میں شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں مجلس تاجران کے ریجن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد بلال عطاری، مجلس تاجران پاکپتن زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 6جنوری 2020ء بروز منگل فیصل آباد ریجن پاکپتن زون بصیرپور کابینہ حویلی لکھا ڈویژن میں مدنی دورہ ہوا جس میں اسلامی بھائیوں کو ہول سیل مینوفیکچرنگ مارکیٹ میں مدنی کاموں کے لیے ذہن دیا گیا اور مارکیٹ کے لئے ذمہ دار مقرر کرنے اور ان کےلئے مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے سے متعلق ترغیب دلائی گئی۔ 


دعوت ِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 7 جنوری 2020ءبروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ  فیصل آباد میں مشورہ ہوا جس میں مجلس تاجران کے ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران اور رکنِ مجلس تاجران نے شرکا کو ہول سیل مینو فیکچرنگ میں مدنی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مختلف امور پر کلام کیا۔( رپورٹ : محمد بلال عطاری مجلس تاجران پاکپتن زون)

یکم جنوری2020 ء بروزبدھ ظہر کی نماز کے بعد لاہور ڈیفنس میں فینسی لائٹ شوروم کا افتتاح ہوا ۔ اس افتتاحی تقریب میں تاجران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شکر کی اہمیت پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 4 جنوری2020 ء بروز ہفتہ شاہ پور ملتان روڈ کابینہ چونگ بازار والی مسجد لاہور میں جز وقتی فیضانِ نماز کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ داران، مارکیٹ ذمہ داران اور تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نماز درست پڑھنے کی اہمیت  بیان کرتے ہوئے نمازوں کو درست طریقے سے پڑھنے کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔