12 ربیع ُالآخر , 1441 ہجری

: : :
(PST)

مجلس ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹرز) کا تعارف

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ جات میں سے ایک”مجلسِ ذرائع آمدو رفت“بھی ہے،اِس شعبے کا کام ائیرلائنز،ائیر پورٹس ،ریلویز،پبلک ٹرانسپورٹ،پرائیوٹ ٹرانسپورٹ، گُڈزاِسٹیشنز اور اِن سے تَعَلُّق رکھنے والے مُختلِف اِسٹینڈز(مثلاً بس، ٹرک،ٹیکسی،موٹر سائیکل و سائیکل اسٹینڈ،تمام قسم کی ورکشاپس،اسپئیرپارٹس دوکانیں وغیرہ)اور مارکیٹس و شورومز(مثلاًکار ،رکشہ ،موٹر سائیکل ،سائیکل )سے وابستہ اسلامی بھائیوں میں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی پیغام کو عام کرنا اور اُنہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اِس مَدَنی مَقْصَد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے اِنْ شَآءَ اللہ ‘‘کے مطابق زندگی گزارنے کا مَدَنی ذِہْن دینا ہے ۔